اسرائیل کے الزام میں دم نہیں۔ آئی اے ای اے تحقیقات کرچکی : ایران

انقرہ ،یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے کہا ہیکہ جو الزام اسرائیل لگا رہا ہے وہ کافی پرانے ہیں اور اقوام متحدہ کی ایٹمی نگرانی بین الاقوامی نیوکلیئر توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) ان الزامات کی تحقیقات کر چکی ہے ۔مسٹر ظریف نے ٹوئٹ کیاکہ امریکہ آئی اے ای اے کی طرف سے پہلے سے پابندی لگائے جا چکے ایک پرانے الزام کو بنیاد بناکر نیوکلیئر معاہدہ سے باہر نکلنا چاہتا ہے ۔ یہ امریکہ کیلئے آسان نہیں ہے ۔ ٹھیک 12 مئی سے پہلے ’بھیڑیا آیا، بھیڑیا آیا‘کی کہاوت کی بنیاد پر غلط پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے لیکن مسٹر ٹرمپ کی عجلت پسندی انکی اصلی نیت کو واضح کر دیتی ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ ایران سال 2015 میں عالمی طاقتوں کیساتھ کئے گئے معاہدے کے بعد بھی اپنے نیوکلیئر پروگراموں کو توسیع دے رہا ہے ۔