اسرائیل کی شام میں پھر بمباری ، جوابی حملہ کرنے شام کی دھمکی 

بیروت : اسرائیلی فوج نے ملک شام پر دوبارہ بمباری کی ۔ جس کے نتیجہ میں ۲۱؍ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ شام کے ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق منگل کے روز دمشق او رجنوبی شام می ں متعدد مقامات پر اسرائیل جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجہ میں ایرانیوں سمیت ۲۱؍ افراد ہلاک ہوگئے ۔ انسانی حقوق کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق میں میزائیل کے ڈپوؤں ، اسلحہ او رایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

شام کے جنوبی علاقوں شام کی فضائی دفاع کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کے عہدیدارعبدالرحمن نے بتایاکہ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے شام میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ مہلوک افراد کا تعلق ایران اور ملیشیا سے بتایاگیا ہے۔دوسری جانب دمشق کے ہوائی اڈہ پر اسرائیلی حملہ کے جواب میں تل ابیب کے ہوائی اڈہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی جاری رکھی تو شام بھی اس کے جواب میں حملہ کرنے سے باز نہیں آئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل میں بیٹھے جنگ کے شوقین لوگوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ شام اپنے دفاع کا استعمال کرے گا اور تل ابیب ہوائی اڈہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔