اسرائیل کو دھمکانے کا زمانہ گیا : امریکہ

اقوام متحدہ ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل کو “دھمکانے” کا دور بیت گیا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دسمبر میں سابق صدر باراک اوباما کو اس امر پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں اسرائیلی بستیوں کی مذمت سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد 2234 کو جاری ہونے سے روکنے کے واسطے ویٹو کا حق استعمال نہیں کیا۔ 1979 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ واشنگٹن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا اور عبرانی ریاست کی مذمت کے حوالے سے جاری قرارداد کو ویٹو بھی نہیں کیا۔پیر کے روز امور عامہ کی امریکی اسرائیلی کمیٹی ایبیک جو امریکہ میں عبرانی ریاست حامی سب سے بڑی لوبی ہے۔

 

پناہ گزینوں کے معاملے میں
ایران اور ترکی میں کشیدگی
استنبول ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی اور ایران کے درمیان پناہ گزینوں کی آمد ورفت کے معاملے میں تازہ کشیدگی سامنے آئی ہے۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر پناہ گزینوں کو داخل کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں ترک حکام پر تہران کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عاید کیا ہے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے ترک حکومت کے ایک عہدیدار کے اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران لاکھوں پناہ گزینوں کو ترکی میں دھکیل رہا ہے۔خیال رہے کہ ترک وزیراعظم کے معاون ویسی کائناک نے ’ترک سی این این’ سے بات کرتے ہوئے تین ملین پناہ گزین جن میں اکثریت افغان پناہ گزینوں کی شامل ہے ایران کے راستے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔