اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 16 فلسطینی زخمی

غزہ ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) غزہ پٹی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جمعہ کو ہوئی جھڑپوں میں کم از کم 16 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القیدر نے یہ اطلاع دی۔ القیدر نے کہا’’غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جمعہ کو ہوئی جھڑپوں میں کم از کم 16 فلسطینی زخمی ہو گئے ‘‘۔ڈبلیو اے ایف اے نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے چھوڑے ۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ سال ‘دی گریٹ مارچ آف ریٹرن’ کے آغاز کے بعد سے ہی غزہ کی پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔30مارچ 2018 سے اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 305 فلسطینی شہری ہلاک اور 17،300 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں ۔