اسرائیلی انسانی حقوق جہدکار گروپ نے سپاہیو ں پر زوردیا کہ وہ کہیں’’ معاف کرنا میں کمانڈر ہوں‘ میں گولی نہیں چلا سکتا‘‘

تل ابیب۔ایک انسانی حقوق کے گروپ بی ‘ ٹی سلیم نے اسرائیل سپاہیوں سے استفسار کیاہے کہ وہ غزہ پٹی میں احتجاج کررہے فلسطینیوں پر برگولیاں نہ چلائیں۔مذکورہ انسانی حقوق کمیشن نے اسرائیلی نیوز پیپرس میں ایک اشتہار بھی شائع کیا جس میں لکھا ہے کہ ’’ معاف کرنا کمانڈر‘ میں گولی نہیں چلا سکتا‘‘۔

اس اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے سرحد کا تحفظ کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے‘ مگر فوج کے لئے راست آگ برسانا اس وقت ہی حق بجانب ہے جب وہا ں پر ’’ کوئی سنگین خطرہ لاحق ہوجائے‘‘ جوکہ احتجاج کے دوران کہیں پر بھی نظر نہیں آرہا ہے۔

بی ٹی سلیم کی مہم کے اسرائیلی قائدین ناراض ہے اور گروپ پر تنازع ’’ تشکیل دینے‘‘ کے ضمن میں تحقیقات کا بھی حکم دیاہے