اسد الدین اویسی نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو اپنی بیٹی کی شادی کا کارڈ دیا ۔ 

حیدرآباد : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے تلنگانہ راشٹر یہ سمیٹی کے سربراہ اور ریاست کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ او راپنی دختر کی شادی کی رقعہ دیا ۔

اس موقع پر اسد اویسی کے ساتھ ان کے سمدھی احمد عالم خاں او رداماد برکت عالم خان بھی تھے ۔ واضح رہے کہ اسد اویسی کی دختر کی منگنی رواں برس کے اوائل میں احمد عالم خان کے ساتھ ہوئی تھی ۔ اور شادی اس ماہ کے اخیر میں مقر رکی گئی ہے ۔