ار ایس ایس اور بی جے پی کی بیف پر منافقت۔ کیرالا میں سرکاری سطح پر بیف فروخت کرنے کی کام۔ ویڈیو

نیشنل دستک کے اس وائیرل ویڈیو کے مطابق آر ایس ایس اور بی جے پی کیرالا میں سرکاری طور پر بیف فروخت کرنے کاکام کررہے ہیں۔مذکورہ ویڈیومیں بتایا جارہا ہے کہ ملیالی روز نامہ’’ دیشا ویھانی‘‘ کے مطابق بی جے پی کے ضلع صدر اے ناگیش او رجنرل سکریٹری اولاس بابو اور بی ایم ایس ضلع کے سکریٹری پی وی سبرامنیم نے اس کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔

سوسائٹی پر مشتمل یہ کمیٹی ضلع میں گوشت اور مچھلی کے فروغ پر کام کرے گی اور سوسائٹی شہر کے تیرونند مند ر کے قریب میں سوسائٹی کام کررہی ہے۔سوسائٹی کا مقصد گوشت کے معیار اور اس کی برآمد کی نگرانی کی جائے گی ۔

سوسائٹی کے تحت کھلی گئی دکانوں میں ٹھوک پر گائے کا گوشت فروخت کیاجائے گا۔

ا سکے ساتھ ان لائن خریدی کے لئے سوسائٹی ایک اسٹور بھی قائم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔اس کے علاوہ دونوں لیڈروں کے ساتھ ایک ہوٹل کھولنے کا منصوبہ بھی تیار کیاجارہا ہے۔

جہاں پر گائے پر مشتمل ڈش فراہم کی جائیں گی۔اس خبر پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ’’ کاؤ ممی کیرال میں جاکر یمی ہوگئی‘‘۔ پورا ویڈیو ضرور دیکھیں۔