ارکان خاندان کی خرابیاںظاہر کرنے پر بی جے پی کی

نئی دہلی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر تقسیم کرنے والے نظریہ پر عمل کرنے کے پرینکا گاندھی کے بیان پر بی جے پی کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا۔ بی جے پی نے کہاکہ کانگریس کی ذہنیت مایوسی کا شکار ہوچکی ہے۔ اِسی وجہ سے وہ ارکان خاندان کی خرابیاں بھی ظاہر کررہی ہے۔ بی جے پی پرینکا گاندھی کی اپنے چچازاد بھائی بی جے پی قائد ورون گاندھی پر تنقید کا حوالہ دے رہی تھیں۔ بی جے پی نے کہاکہ جہاں تک اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کا سوال ہے، جنھیں بی جے پی ہمیشہ نشانہ بناتی رہی ہے۔ ترویدی نے کہاکہ کانگریس کو سچر اور رنگناتھ مشرا کمیٹیوں نے بے نقاب کردیا ہے جنھوں نے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں میں غربت اور جہالت پھیلی ہوئی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد کے تبصرہ کی کہ مسلمان نریندر مودی سے خوفزدہ ہیں، اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ترویدی نے کہاکہ مسلم علماء نے مودی کی ستائش کی ہے۔ دریں اثناء منیکا گاندھی نے اپنی بھتیجی پرینکا گاندھی اور فرزند ورون گاندھی کے درمیان کسی قسم کی جنگ کی تردید کردی اور کہاکہ یہ صرف انتخابی جنگ ہے جیسا کہ کانگریس اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے درمیان ہوتی ہے۔ اُنھوں نے خاندانی تعلقات پر انتخابی تنقید کے اثرانداز ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔