اروانا چل پردیش ۔قبائیلیوں کے موقع پر احتجاج میں تیزی‘ دو کی موت‘ ایٹا نگر میں فوج کی آمد۔

دپٹی چیف منسٹر کے گھر کا گھیراؤ۔ بی جے پی نے کانگریس پر لگایا سازش کاالزام۔
گول گھاٹ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے گھر حملے کے بعد بی جے پی حکومت نے اروناچل پردیش کے کے چھ طبقات کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ ( پی آر سی) کی اجرائی کے مسلئے پر کانگریس کو مورد الزام ٹہرایا جس کی وجہہ سے ریاست کی درالحکومت میں مذکورہ احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرلیا‘ اس احتجاج میں دولوگوں کی مبینہ طور پر ہجوم کوقابو کرنے کے لئے کی گئی فائیرنگ میں دولوگوں کی موت ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے پی آرسی کی اجرائی سے دستبرداری کے اعلان کے باوجود بھی احتجاج میں شدت پیدا ہوئی۔ اتوار کے روز دوپہر میں پولیس نے ہجوم پر اس وقت فائیرنگ کردی جب وہ ارونا چل پردیش کے چیف منسٹر پیما کھانڈو کے کی خانگی رہائش کے طرف کوچ کے دوران پتھر بازی کررہے تھے۔

اتوار کے روز پولیس نے بتایا کہ احتجاجیوں نے ڈپٹی چیف منسٹر چوانا مین کی خانگی رہائش گاہ کو آگ لگادی ‘ اور ایٹا نگر کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں توڑ پھوڑ مچائی‘ اس کے علاوہ وہاں پر کھڑی کئی گاڑیو ں میں آگ لگادی اور راجدھانی میں کئی سرکاری عمارتوں کونشانہ بنانے کے ساتھ ایٹا نگر پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کردیا۔

سڑکوں پر نکالے گئے دوسرے مارچ میں بھی خانگی جائیدادوں او رگاڑیوں کو نشانہ بنانے کاکام کیاگیا۔پولیس پر بھی نہارالاگن میں ایک مارکٹ عمارت کو آگ لگانے ‘ شاپنگ مال میں لوٹ مار مچانے او رقیمتی سامان لوٹنے کا الزام ہے۔

مذکورہ احتجاج پچھلے جمعہ کے روز پولیس فائیرنگ میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی نعش کے اتوار کے روز اخری رسومات انجام دئے جانے کے فوری بعد شروع ہوا ۔

ایک افیسر نے انڈین ایکسپرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ایٹا نگر کے سڑکوں کو احتجاجیوں نے گھیر لیاتھا‘ کوئی بھی حرکت کرتی ہوئی گاڑی کونشانہ بنایاجارہا تھا‘‘۔

مذکورہ احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ پی آر سی مسلئے کا مستقل حل نکالاجائے ‘ چیف منسٹر کھانڈو استعفیٰ دیں ‘ چیف سکریٹری کا تبادلہ اور چالیس سے زائد گرفتار احتجاجیوں کی غیر مشروط رہائی ہے۔

اورناچل پردیش کانگریس یونٹ نے بی جے پی حکومت کی بیدخلی اور ریاست میں صدر راج نافد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ہی چیف سکریٹری ستیا گوپال نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ’’نامسی اورچالانگ اضلاعوں میں پی آر سی کے بجائے غیر اے پی ایس ٹی کو حالات کے پیش نظر تسلیم نہیں کیاجارہا ہے‘ ریاستی حکومت نے پی آر سی کی منظوری کے متعلق اب کوئی بھی قدم نہیں اٹھائے گی‘‘۔

انٹرنٹ سروسیس بند کردئے گئے وہیں مارکٹ‘ پٹرول پمپس اور دوکانیں بھی اتوار کے روز بند رہیں۔ پولیس نے کہاکہ بیشتر اے ٹی ایم میں پیسے نہیں تھے۔اس سے ایک روز قبل احتجاجیوں نے ایٹا نگر انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا اسٹیج تباہ کردیاتھا۔ بعدازاں منتظمین نے فلم فیسٹول کو ہی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

یونین منسٹر راج ناتھ سنگپ نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

اتوار کے روز مرکزی وزیر کرن رججو نے کانگریس پر احتجاجیوں کو اکسانے پر الزام عائد کیا اور کہاکہ ریاستی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ پی آر سی پر متعلق وہ کوئی بل نہیں لارہی ہے ۔ اورناچل پردیش بالخصو ص راجدھانی ایٹا نگر پچھلے چار ‘ پانچ دنو ں سے کشیدگی کاشکار ہے