اردو یونیورسٹی کے ڈگری و پی جی کورس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ اسکول آف کامرس و بزنس مینجمنٹ کے تحت شعبۂ کامرس میں بی کام اور ایم کام میں نشستیں دستیاب ہیں۔ اس میں داخلے میرٹ کی اساس پر ہوں گے۔ بی کام میں نشستوں کی تعداد 40 اور ایم کام میں 30 ہے۔ آن لائن فارم 11؍ جولائی تک داخل کرسکتے ہیں۔ بی کام کے برج کورس میں داخلے کی تاریخ میں 18؍ جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ مدرسہ بورڈ کے مسلمہ دینی مدارس کے طلبہ برج کورس میں داخلہ کے اہل ہیں۔ تفصیلات ڈین، اسکول برائے کامرس و بزنس مینجمنٹ سے فون نمبر 040 – 23008304 اور صدر شعبۂ کامرس 23008365 سے ربط کریں۔