اردو میڈیم اسکولس میں انگریزی کے اردو داں اساتذہ کے تقرر کا مطالبہ

نظام آباد:29؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہمی، مسلم طلبہ کیلئے فیس ریمبرسمنٹ کی ادائیگی اور بینکوں سے قرضہ جات کی فراہمی کا ٹی آرایس پارٹی کے اعلان اور اس پرفوری عمل آوری کرتے ہوئے اسے یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ ضلع نظام آباد سمیراحمد کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی ریالی و دھرنا کلکٹریٹ نظام آباد پر منظم کیا گیا ۔اس دھرنے میں صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان، پردیش کانگریس کے ترجمان مہیش کمار گوڑ،پی سی سی سکریٹری این رتناکر، سید نجیب علی ایڈوکیٹ، کارپوریٹر ایم اے قدوس کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر رونالڈ روس کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر کے نام سے موسومہ یادداشت میں انتخابی وعدہ کے مطابق مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے اسمبلی میں قانون ساز ی کرنے اور مسلم طلباء کو فیس باز ادائیگی کیلئے فوری اقدامات کرنے اور اقلیتوں کو بنک سے مربوط قرض کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر کو بتایا گیا کہ جاریہ سال مسلم طلبہ کو فیس کی ادائیگی اور اسکالرشپس کی تاحال تقسیم عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے اقلیتی طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کانگریس قائدین نے 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے قانون سازی کے وعدہ کو پورا کرنے موسومہ یادداشت حوالے کی بعد ازاں پرگتی بھون کے روبرو صدر ضلع کانگریس نے احتجاجی دھرنے سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر چیف منسٹرنے وعدہ کیا تھا کہ وہ اندرون 4ماہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کریں گے تاہم 4ماہ کے گذر جانے کے باوجود اس سلسلہ میں اقدامات نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 12 فیصد تحفظات کیلئے فوری قانون ساز ی کی جائے ۔ اس موقع پر مہیش کمار گوڑترجمان تلنگانہ کانگریس کے علاوہ سمیر احمد نے بھی اپنے خطاب میں آج دی گئی تین نکات پر مبنی یادداشت کے مطالبات کی فوری یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔احتجاج میں حصہ لینے والوں میں مولانا کریم الدین کمال نائب صدر ضلع کانگریس، سیول دل کے صدر شرت کمار، ذاکر نائب صدر ضلع کانگریس، افسر خان، غلام مصطفیٰ، علیم الدین جنرل سکریٹری، فیاض سکریٹری، اکبر صدر منڈل نظام آباد، بابا ایڑپلی منڈل صدر، انیس الدین درپلی، محمد شریف منڈل صدر آرمور، عبود حمدان، احمد حسین ضلع سکریٹری کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے شرکت کی ۔