اردو ایک شیریں زبان ہے : نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو

نئی دہلی : ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے اردو زبان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شیریں زبان ہے اور آزادی سے پہلے سب اس زبان کا استعمال کیا کرتے تھے ۔اپنی رہائش گا ہ پر یونیسیف کے میڈیا مشیر ڈاکٹر مظفر حسین سے بات کرتے ہوئے نائیڈو نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ زبان فرقہ واریت کا شکا ر ہوئی ہے اور اسے ایک مذہب سے جوڑنے کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اردو کی شیرینی او رمٹھاس سے کافی متاثر ہوئے ہیں اور یہ زبان سارے ہندوستان میں بولی جاتی تھی ۔

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی ہندی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ہندی سمجھنے کے لئے کئی مرتبہ ڈکشنری کا سہارا لینا پڑتا تھا لیکن اردو باآسانی سمجھ آتی ہے ۔ اس موقع مسٹر نائیڈو نے ڈاکٹر مظفر حسین کی اردو خدمات پر انہیں مبارکباد پیش کی