اردو آرٹس کالج حمایت نگر میں داخلے

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : پرنسپال اردو آرٹس کالج حمایت نگر کی اطلاع کے بموجب کلیہ ہذا میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ لہذا انٹر میڈیٹ ایچ سی ای اور سی ای سی اور گریجویشن میں بی اے ( تاریخ ) ، بی اے (معاشیات ) اور بی کام ( جنرل ) میں مطلوبہ نشستوں کے لیے داخلے جاری ہیں ۔ اردو میڈیم سے ایس ایس سی کامیاب اور انگلش میڈیم سے ایس سی سی کے ساتھ زبان اختیاری یا ایک پرچہ اردو رکھنے والے امیدواروں کے علاوہ TSOSS یا APOSS اور NIOS سے ایس ایس سی کامیاب امیدوار بھی انٹر میڈیٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ اور ڈگری میں داخلوں کے لیے کشادہ کمرہ جماعت ، ہوا دار اور سبزہ زار ماحول ، تمام مضامین میں کتابوں کی دستیابی ، وسیع لائبریری مع کمرہ برائے مطالعہ ، اے سی کمپیوٹر لیاب ۔ طالبات کے لیے علحدہ ریڈنگ روم و نماز گاہ ، بسوں کی کالج کے قریب تک آمد و رفت ، بس پاس کی سہولت ہے ۔ درجہ بالا سہولیات کے عوض مناسب رعایتی فیس لی جائے گی ۔ انہوں نے طلباء سے خواہش کی ہے کہ ڈگری میں ایڈمیشن کے لیے ویب سائٹ dost.cgg.gov.in پر داخلے کے لیے آن لائن فارم بھرتی کریں ۔ داخلوں کی تاریخ 4 جون مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے کالج کے اوقات کار 9 تا 3 بجے دن ، یا فون نمبر040-23227330 ۔ 9290797307 پر ربط کریں ۔۔