اردن میں دھاوے ‘ 4فوجی اور 3دہشت گرد ہلاک

عمان ۔ 12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اردن کی فوج کے چار سپاہی اور تین دہشت گرد اس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر دھاوا کیا گیا ۔ ان میں سے ایک فوجی عہدیدار دارالحکومت میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پانچ مشتبہ افراد کو دھاوے کے دوران دیسی ساختہ بم بنانے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ دو موسیقی کے میلہ کے موقع پر ایک طلایہ گرد کار سے ٹکراکر دھماکہ سے پھٹ گیا تھا ۔ مشترکہ فوجی کارروائی کے دوران پولیس اور مسلح فوجیوں نے ایک مکان پر عمان کے شمال مغرب میں دھاوا کیا ۔ تلاشی کے دوران مشتبہ دہشت گرد شعبہ کا پتہ چلا ۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسند چاہتے تھے کہ جمعہ کی رات ایک بم دھماکہ کریں جس کا نشانہ ایک پولیس سرجنٹ تھا لیکن دوسرے 6 افراد ایک قصبہ میں جو عمان کے مغرب میں ہے زخمی ہوگئے ۔ مشتبہ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور مشترکہ فوجی ٹیم پر زبردست فائرنگ کردی ۔ انہوں نے اپنے خفیہ اڈے کو جس میں وہ روپوش تھے دھماکہ سے اڑا دیا ۔ تین فوجی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ بندوق بردار ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں روپوش تھے ۔ چوتھا شخص بری طرح زخمی ہوا جو آج دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ تین دہشت گردوں کی نعشیں جنہیں خودکار ہتھیاروں سے زخم آئے تھے عمارت کے ملبہ کے نیچے دبی ہوئی دستیاب ہوئیں ۔ پانچ عسکریت پسندوں کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا ۔ بم دھماکے فوج کو نشانہ بناکر اردن میں بہت کم کئے جاتے ہیں ۔ مملکت میں شام کی سرحد سے متصل ایک ریگستانی علاقہ ہے جہاں پر مسلم بنیاد پرستوں کی کارروائیوں میں حالیہ برسوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔