اربازخان دوسری شادی کیلئے پرعزم

ممبئی ۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے ایک انٹرویو کے دوران ملائکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کی اور کہا کہ شادی سے ان کا بھروسہ نہیں اٹھا ہے۔ ماڈل جیورجیا اینڈریانی کے ساتھ دوستی کرچکے اربازخان نے کہا میں نے طلاق کو خود کو مایوس نہیں کرنے دیا۔ ایسا ہو سکتا ہے میری زندگی میں وہ خوشی دوبارہ آئے۔ میں ایسا نہیں کہوں گا۔ اس بات سے کافی مایوس ہوں ہ پہلی مرتبہ رشتہ کامیاب نہیں رہا۔ میں کبھی اس سمت میں نہیں سوچوں گا۔ارباز خان نے دوبارہ شادی کرنے کے سوال پرکہا، ممکن ہے میں دوبارہ شادی کروں گا۔ دیکھتے ہیںکب صحیح موقع، شخص اور حالات بنتے ہیں لیکن میں گزشتہ تجربات سے بالکل بھی مایوس نہیں ہوں اور نہ ہی کوئی کڑواہٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوسروں کو بھی شادی کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے کہا میں دوسروں کو بھی شادی کی صلاح ضرور دوں گا کیونکہ یہ ہزاروں سالوں سے چلتا آرہا ہے۔ یہ کچھ اس طرح ہے جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ ایک دن آپ مر جائیں گے تو آپ جینا تو نہیں چھوڑ دیں گے۔ بیشک وقت بدل رہاہے، پرانے وقت میں بھی ایسا ہوتا تھا کہ لوگ شادی نہیں کرتے تھے۔ شادی اور ملائکہ سے طلاق پر کھل کر بول رہے ارباز خان نے کیا، میں گزشتہ تجربات سے بالکل بھی مایوس نہیں اور نہ ہی کوئی کڑواہٹ ہے۔