ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 29 جون (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو پولیس اسٹیشنس شمس آباد ، گولکنڈہ، نامپلی، حبیب نگر، ریلوے کاچی گوڑہ، کاچی گوڑہ، افضل گنج کے مراسلے موصول ہوئے جس میں مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ جملہ سات مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں بعد ادائیگی فرائض تدفین انجام دی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں ادا کی گئی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی سرپرستی میں عید کے موقع پر تدفین پر شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV نے مسرت کا اظہار کیا اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی۔ بشریٰ تبسم نے مرحومین کی مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ ایڈیٹر سیاست نے شیخ عبدالعزیز اور اہلیان محلہ کا تدفین میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔