اخلاص کے ساتھ نمازکی ادائیگی ضروری۔ تلاوت قرآن اور دوران نماز ادا کئے جانے والے الفاظ کو سمجھنا ضروری۔ ویڈیو

شیطان اپنے ہنر میں ماہر ہے اور پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے لہذا ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ بالخصوص نماز کی ادائیگی کے موقع پر جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو وہ ہمیں اس بات کی طرف توجہہ دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ وقت کم ہے میٹنگ میں جانا ہے‘ یا پھر کوئی انتظار کررہا ہے مگر شیطان کے شر سے بچنے کے لئے ہمیں ادائیگی نماز کے وقت اخلاص پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہئے کہ امام جو الفاظ دوران نماز ادا کررہے ہیں انہیں سمجھنے کی کوشش کریں ۔

مثال کے طرف جب امام اللہ اکبر کہتے ہیں تو ہمیں اس کے معنی معلوم ہونا چاہئے ‘ اس کے علاوہ رکوع اور سجود میں جو الفاظ ادا کئے جاتے ہیں ان کا معنی او رمفہوم سے جانکاری ہماری نمازوں میں اخلاص پیدا کرے گا۔

سورۃ فاتحہ ہو یا پھر دوران نماز تلاوت کی جانے والی دیگر قرآن کی سورتیں اگر ہماری سمجھ میںآتی ہیں تو یقیناًہماری نمازیں اخلاص والی ہونگی اور خشوع اور خضوع کے ساتھ ہم نماز ادا کرسکتے ہیں ۔

نمازوں میں توجہہ پیدا کرنے کے لئے یہ ضروری عمل ہیں جس کا خلاصہ مفتی مینک اپنے خطاب میں کیاہے ۔ ویڈیو ضرور دیکھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔