اترپردیش ۔بین مذہبی جوڑے کے ساتھ بجنور میں مارپیٹ

ذکورہ جوڑے محمد سہیل اور مونیکا نے 14جون کو الہ آباد کور ٹ میں شادی کی تھی جس کے بعد ان سے کہاگیا تھا کہ (شادی کے لئے خصوصی رجسٹرار)جہاں پر ان سے پوچھاگیا کہ ضلع کورٹ کے (خصوصی شادی ) رجسٹرار نے ان کی شادی کے صداقت نامہ کی تصدیق کی ہے۔ سہیل چندی گڑھ سے ہے جبکہ مونیکا کا تعلق بجنور سے ہے۔
بجنور۔مبینہ طور پر بی جے پی ورکرس کے ایک گروپ نے اس بین مذہبی جوڑے کو ہراساں کیا اور ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی جب وہ بجنور میں ایس ڈی ایم کور ٹ میں جمعرات کے روز اپنا شادی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے ائے تھے۔

ایف ائی آر میں درج دوناموں میں ایک بی جے پی کے ضلع نائب صدر کا نام بھی شامل ہے۔مذکورہ جوڑے محمد سہیل اور مونیکا نے 14جون کو الہ آباد کور ٹ میں شادی کی تھی جس کے بعد ان سے کہاگیا تھا کہ (شادی کے لئے خصوصی رجسٹرار)جہاں پر ان سے پوچھاگیا کہ ضلع کورٹ کے (خصوصی شادی ) رجسٹرار نے ان کی شادی کے صداقت نامہ کی تصدیق کی ہے۔

سہیل چندی گڑھ سے ہے جبکہ مونیکا کا تعلق بجنور سے ہے۔
نور ایس پی امیش کمار سنگھ نے کہاکہ ایس ڈی ایم کورٹ کو جمعرات کے روز جب یہ دونوں پہنچے تاکہ اپنا میریج سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کچھ رائٹ وینگس ممبرس سامنے ائے اور مبینہ طور پر ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی145 او ران کی بین مذہبی شادی پر اعتراض جتایا۔

ایس پی نے کہاکہ جانکاری ملنے کے ساتھ ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی او رعورت کو بچالیا۔ مبینہ طور پر مذکورہ شخص فرار ہوگیاتھا۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ دولوگوں کے او رماباقی نامعلوم افراد کے نام پر ایک ایف ائی آر در ج ہوئی ہے۔

ایس ایچ او بجنور سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن بجیندر پال رانا نے کہاکہ حملہ آوروں کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ  مذکورہ عورت او راس کے وکیل کی شکایت پر ہم نے فساد برپا کرنے جان بوجھ کرتکلیف پہنچانے بے عزتی کرنے تاکہ امن وضبط کو درہم برہم کیاجائے او رمجرمانہ سرگرمیوں کے تحت نیرج بشنوائی  جسویندر کور کے بشمول دس سے بارہ نامعلوم لوگوں کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی ہے۔

بی جے پی کے ضلع صدر راجیوکمار سیسوڈیانے اس با ت کی تصدیق کی ہے کہ جسویندر کور ضلع کی بی جے پی نائب صدر ہیں مگر وہ واقعہ کے وقت شہر میں موجود نہیں تھیں۔