اترپردیش کانگریس چیف کے عہدے سے راج ببر نے دیا استعفیٰ؟

لکھنو۔قومی صدر کانگریس راہول گاندھی کے پارٹی پلینری میں برسرعام سینئر پارٹی قائدین کو عہدے چھوڑنے کے اشارہ ملنے کے ایک روز بعد ذاتی طور پر کئی اپنے عہدوں کو چھوڑ رہے ہیں۔

استعفوں کی شروعات گوا کانگریس صدر شانتا رام نائیک سے ہوئی اور انہوں نے کہاکہ وہ راہول گاندھی کے مشورہ پر یہ کام کیاہے‘ منگل کے روز اترپردیش کانگریس کے سربراہ راج ببر نے بھی اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔

قیاس لگایاجارہا ہے کہ گجرات پی سی سی صدر بھرت سنہا سولنکی بھی اسی نقش قدم پر چلیں گے‘ایسا لگ رہا ہے کہ پارٹی میں اب استعفوں کا ایک سیلاب آنے والے ہے۔راہول نے اپنی تقریر میں صاف طور پر کہاتھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کے قدیم لیڈرس اپنے مرکزی عہدوں کو چھوڑ دینا چاہئے۔

راجیہ سبھا الیکشن کے لئے محض تین دن باقی ہیں ایسا میں ببر کا استعفیٰ سامنے آیاہے۔جبکہ اب تک کوئی سرکاری طور پر اعلان نہیں ہوا کہ ‘ کانگریس ذریعہ نے ٹی او ائی سے کہا کہ ببر کااستعفیٰ اب تک قبول نہیں کیاگیا ہے اور وہ ان کے متبادل تقرر تک صدر کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوڑ میں پہلی صف کے کھلاڑی ہیں مگر پارٹی بی جے پی کی طرح برہمن چہرے کو آگے کرنا چاہ رہی ہے تاکہ غیریادو اوبی سی اور غیرجاٹ دلت ووٹ بینک تیار کرسکے۔

بہرحال راج ببر تبصرے کے لئے دستیاب نہیں تھے مگر ہندی کے مشہور شاعر کیدار ناتھ سنگھ کی شاعری پر مشتمل کچھ اشعار انہوں نے ٹوئٹ کئے جو تبصرے کے لئے کافی ہیں۔ ببر نے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ آج گھر میں گھسا تو عجیب نظارہ تھا۔ سنئے ‘ میرا بستر نے کہا‘ یہ رہا میرا استعفیٰ‘ میں اپنے کپاس کے ندر جانا چاہتا ہوں‘‘