اترپردیش میں گرد و غبار کا طوفان مزید 15 افراد کی موت، کئی زخمی

لکھنو ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مختلف حصوں میں پھر ایک بار گرد و غبار کے طوفان نے 15 افراد کی جان لے لی اور 28 دیگر زخمی ہوگئے ہیں، ایک سرکاری ترجمان نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ سیتاپور، گونڈا، کوشمبی، فیض آباد، ہردوئی اور چترکوٹ میں اموات پیش آئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ کل جمعہ کو ریاست میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا غالب امکان ہے اور آئندہ دو یوم تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔