اب دلت آر ایس ایس کے نشانے پر ہیں۔ 

پرکاش امبیڈکر نے متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ اب تک مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلاکر جی رہے تھے تو اب دلتوں کو نشانہ بنارہے ہیں‘ بھگوا طاقتوں کو انتباہ۔
نئی دہلی۔ مہارشٹرا بند کا نعرہ دینے والے بھارپ بہوجن مہاسنگھ کے صدر لیڈر پرکاش امبیڈکر نے متنبہ کیا ہے کہ مہارشٹرا حکومت جب تک بھیمہ کورے گاؤں تشدد کے سلسلے میں سمبھاجی بھیڈے اور ملند ایکبوٹے کو گرفتار نہیں کرتی تب تک دلت اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

نیشنل ہیرالڈ کو دئے گئے انٹریو میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے پوترے نے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی حمایت سے فروغ پانیوالی’ سیاست‘ کو ملک کے لئے خطرناک قراردیتے ہوئے کہاکہ ’’ یہ لوگہندوستان میں حافظ سعید بنانا چاہتے ہیں۔

جس طرح پاکستان میں حافظ سعید جیسے لوگ پولیس اور انتظامیہ پر کنٹرول کرتے ہیں ‘ اسی طرح یہ ہندوتوا طاقتیں ‘ ہندوستان پر راج کرنا چاہتی ہیں۔

آر ایس ایس کے ذریعہ عائد کئے گئے ذات پات کی سیاست کو فروغ دینے اور مہارشٹرا بند کو کامیاب بنانے کے لئے نکسلیوں کی حمایت حاصل کرنے کے الزامات کو خار ج کرتے ہوئے پرکا ش امبیڈکر نے توجہ دلائی کے ان کے بند کی حمایت سپریم کورٹ کے سابق جج پی بی ساونت نے بھی کی ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج بھی نکسلیوں اور ذات پات کی سیاست کے حامی ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو طاقتیں اب تک مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلاکر زندہ تھیں ان ان کے نشانے پر دلت آگئے ہیں۔ پرکاش امبیڈکر نے متنبہ کیا کہ بھگوا عناصر ہندوستان کو ناکام جمہوریت بنانا چاہت ہیں مگر ہمیں ایسا نہیں ہونے دیناہے۔ انہوں نے کہاکہ دلت بے وقوف نہیں ہے وہ سب سمجھتے ہیں۔