اب جدہ میں بھی سنیما گھر کھل گئے ہیں ۔ 

جدہ : پچھلے سال سعودی عرب ریاض میں دو سنیما گھر کھولے گئے ۔ اور اب شہر جدہ میں بھی سنیما گھر کا افتتاح ہوگیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سمعی و بصری ابلاغ کارپوریشن کے ایگزیکٹیو چیئر مین بدر الزہرانی نے جدہ کے ریڈ سی مال میں پہلے سنیما گھر کاافتتاح عمل لایا ۔ اس افتتا حی تقریب میں سعودی اعلی عہدیدار وں ، سرمایہ کاروں ، میڈیا کے نمائندو ں اور فلمی دنیا کے ماہرین کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔

رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ یہ سنیما ۶؍ ہالس پر مشتمل ہے جہاں ۱۲؍ اسکرینز لگائی گئی ہیں ۔ سنیما گھر کو زبر دست منفرد انداز اور دلچسپ انداز میں ڈیزائن کیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں سنیما گھروں سے پابندی ۲۰۱۷ء میں ختم کی گئی تھی او ر سنیما کا پہلا لائسنس امریکی کمپنی اے ایم سی انٹرنینٹمٹ کودیاگیاتھا ۔

اس فیصلہ کے بعد سعودی کے علماء کرام نے مملکت پر سخت تنقیدیں کیں اور سنیما گھروں کو معاشرہ کیلئے نامناسب قرار دیا ۔