اب اننت کمار ہیگڈے کے نشانے پر چارمینار

حیدرآباد۔ مرکزی مملکتی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے اتوار کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ تاریخی چارمینار(حیدرآباد) کی تعمیرمسلمانوں نے نہیں کی ہے۔ اس کی تعمیر جین مت کے زمانے میں ہوئی تھی

۔انہوں نے کہاکہ شاہجہاں نے بادشاہ جئے سمہاں سے تیجو محل خریدا اور پھر وہ تاج محل بن گیا‘‘۔اننت کمار کی منطق یہیں پرختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ’’ اگر تم بہادر ہیں تو پھر ایک تاریخ رقم کرو۔

صرف کمزور جانور جیسے مرغ یا مرغی اور بکرا یا بکری کی اللہ کے نام پر قربانی کیوں دیتے ہو‘ ہاتھی یا پھر شیر جیسے بہادر جانوروں کی قربانی کیوں نہیں دیتے۔

لہذا بہادر بنیں کمزور نہیں‘‘۔

یونین منسٹر نے اتوار کے روز ہی ایک متنازعہ بیان دیاتھا ’’ انہوں نے کہا ہے کہ ’’ اگرکسی غیر مذہب کا لڑکے ہمارے ہندو لڑکیوں کو ہاتھ بھی لگاتے ہیں‘ ہندو لڑکے ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے ‘ اور تاریخ رقم کرنے کے لئے تیار ہوجاؤ‘‘