ائی پی ایل2017:غربت سے امیری کا سفر کرنے والے حیدرآبادکے محمد سراج

نئی دہلی:سراج کے لئے اس کے دماغ میں پہلی چیز یہ تھی کہ وہ اپنے والد محمد غوث اور والدہ شبانہ بیگم کے لئے حیدرآباد کے کسی بہترین علاقے میں ایک مکان خریدی۔

کیوں نہیں؟تیز گیندباز کے ساتھ سن رائیزرس حیدرآباد نے 2.6کروڑ کا معاہدہ کیاہے ‘ شکریہ ادا کرنا پڑیگا شاندار فرسٹ کلاس کرکٹ کے سیزن کا جس کی وجہہ سے انڈیا میں اسے موقع ملا اور اب ہندوستان میں کھیلنے کی راہ ہموار ہوگئی۔سراج نے حیدرآباد سے بات چیت کے دوران پی ٹی ائی سے کہاکہ’’ آج مجھے کرکٹ سے کئی ہوئی پہلی کمائی یاد آتی ہے۔

وہ ایک کلب میاچ تھا جس کے کپتان میرے رشتے کے انکل تھے۔

میں نے 20رن دیکر 9وکٹ لئے تھے جبکہ کے کھیل صرف پچیس اوورس کاتھا۔ میرے انکل خوش ہوکر مجھے پانچ سور وپئے دئے تھے۔وہ میرا کے لئے ایک عظیم احساس تھا۔مگر جب بولی 2.6کروڑ تک پہنچ گئی تب میں دنگ رہ گیا‘‘۔
ایک متواسط خاندان سے تعلق رکھنے والا نوجوان یقیناًاپنے والدین کاشکر گذار ہے جنھوں نے اسے ایک پیشہ وارانہ کرکٹ کھلاڑی بنانے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔

جذباتی سراج نے کہاکہ ’’ میرے والد نے بہت محنت کی ہے تمام عمر اٹو چلاتے رہے مگر مجھ پر اور میری بھائی پر کبھی مالی بوجھ عائد نہیں کیا۔ بولنگ ڈالنے کے لئے استعمال کئے جانے والے اسپائکس کافی مہنگا ہوتے ہیں مگر انہوں نے مجھے بہترین سے بہترین فراہم کیا۔

میں ان کے لئے حیدرآباد کے بہترین علاقے میں اب ایک گھر خریدنا چاہتا ہوں‘‘۔سراج نے کہاکہ ’’میرے والدین نے تکلیف کے دن دیکھیں ہیں۔

آج میرا بھائی ائی ٹی فرم میں سافٹ ویر انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا ہے ۔ مجھے پڑھائی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے میری ہمیشہ بڑے بھائی مثال پیش کرتے ہوئے مجھے طعنہٰ دیتے تھے۔ مگر وہ آج دنیامیں سب سے اوپر ہے ‘‘۔

ان کے لئے یہ پیش رفت غیرمتوقع ہے۔سراج نے کہاکہ ’’ میں نے ٹینس بال کرکٹ سے شروعات کی ‘ مجھے کسی نے نہیں سکھایا‘ میری پاس رفتار ہے مگر ٹینس بال بلاک ہول میں بول ڈالنے کے ہنر میں مہارت لاتا ہے۔

اس کے بعد میں نے حیدرآبادانڈر22‘ مشتاق علی‘ وجئے ہزاری اور پھر رانجی ٹرافی کے بعدانڈیا اے کے لئے کھیلنے کا موقع ملا ۔ اگلہ ائی پی ایل میں کھیلنے کا موقع ملا ہے سینئر کھلاڑیو ں کے ساتھ‘‘۔

ڈیوڈ وارنرکی کپتانی اور سرپرست کے طور پر وی وی ایس لکشمن کے ساتھ ڈریسنگ روم کے تجربے پر سراج نے کہاکہ ’’ ایک نوجوان کے طور پر جومجھ سے ہوسکے وہ میں سیکھنا چاہتا ہوں‘ لکشمن سر وہاں ہونگے اور مجھے قدا ور کھلاڑی ڈیوڈ وارنرسے بات چیت کا موقع ملے گا‘‘۔