ائی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے رشی کپور حامی

نئی دہلی:سابق فلمی ادکار رشی کپور چاہتے ہیں کہ انڈین پرائمریر لیگ( ائی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا موقع دینا چاہئے۔

رشی کپور نے ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعہ اپنی رائے دی کہ پاکستانی کرکٹروں کو ائی پی ایل میں شامل کرنا چاہئے‘انہوں نے فیصلہ لینے سے کہاکہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ائی پی ایل میں مدعو کریں۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ائی پی ایل۔ آپ کے پاس دنیا کے کھلاڑی ہیں۔

میری درخواست ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں۔پھر میاچ ہوگا‘ ہم بڑے لوگ ہیں‘ پلیز‘‘۔ سال2008کے ابتدائی سیشن کے بعد سے ائی پی کے کسی بھی سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیاگیا۔

افغانستان کے دوکھلاڑی محدم نبی اور راشد خان ائی پی ایل کے دسویں سیزن میں سن رائیزرس حیدرآباد کے لئے اپنا پہلا میاچ کھیلیں گے جس کا آج سے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آغاز ہوا ہے۔

سن رئیزرس حیدرآباد نے راشد کو چا ر کروڑ جبکہ محمد بنی کو 30لاکھ میں اپنے لئے خریدا ہے۔سال2010میں کم از کم گیارہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہراج کی فہرست میں شامل کیاگیا تھا مگر کسی نے بھی ان کو خریدنے کی کوشش نہیں کی تھی۔