ائی ائی ایم سی کی نئی عاملہ کونسل میں پنچاجانیا کے ایڈیٹر کو شامل کیاگیاہے۔

پنچا جانیاراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے متعلق جانکاریاں شائع کرنا والا شمار ہ ہے۔
نئی دہلی ۔انڈین انسٹیٹویٹ آف میڈیا اسٹڈیز( ائی ائی ایم سی) کی نئی باڈی کا تقریباً ایک سال بعد قیام عمل میں لایاگیا ہے‘جانکاری رکھنے والے لوگوں نے یہ بات بتائی۔پانچ ماہ کی طویل مدت کے بعد نئی عاملہ کی تشکیل بھی دی گئی جس میں پنچاجانیہ کے ایڈیٹر ہتیش شنکر‘ راکیش کھیر‘ ایڈیٹر اسپیشل پراجکٹس برائے نیوز 18سمیتا پرکاش‘ اے این ائی کے سینئر جرنلسٹ ایم ڈی نالا پات شامل ہیں۔

نئی عاملہ جس کے سکریٹری ائی اینڈ بی منسٹر ی بطور چیرمن پرسن ہیں‘انتظای ‘ بجٹ او رانفرسٹکچرسے متعلق فیصلے لینے کی مجاز ہے۔

دوسال کی معیادکے لئے نئے کونسل قائم کی گئی ہے۔

مذکورہ ائی ائی ایم سی سوسائٹی پارلیمنٹ میں بجٹ کی پیشکش سے قبل بجٹ کی اجرائی کے متعلق قطعی فیصلے بھی لیتا ہے۔مذکورہ آنے والی تبدیلی کے متعلق جانکاری رکھنے والے ایک افیسر نے کہاکہ’’ عوامی شعبہ میں صحافت کے علاوہ دیگر رابطوں کے شعبہ میں زندگی گذارنے والی اہم شخصیتوں کے زمرے میں یہ نام شامل کئے گئے ہیں‘‘۔

ائی ائی ایم کے ڈائرکٹر جنرل کے جی سریش نے ایس سی کی تشکیل اور اس کے قیام میں تاخیر پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

اس کے علاوہ منسٹری نے اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر کپل کمار ‘ دہلی انسٹیٹوٹ آف ہرٹیج ریسرچ اینڈ مینجمنٹ کے پروفیسر مکھن لال اور یونیورسٹی آف تریپورہ کے وائس چانسلر وجئے دھاروکار کے ناموں کو ائی ائی ایم سی سوسائٹی کے بطور یونیورسٹی نمائندے شامل کئے ہیں