ائیرٹل سرویس پروائڈر تنازعات کے گھیرے میں۔ ویڈیو

مذکورہ ویڈیو جو ان دنوں سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سرویس پروائڈر ائیر ٹل کمپنی پوجا سنگھ کے ٹوئٹ کے بعد تنازعات میں گھر گئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق پوجا سنگھ نے اپنے ائیرٹیل ڈی ٹی ایچ کنکشن کے لئے بھارتی ائیر ٹل لمٹیڈسے ربط کیاجس پر شعیب نامی نمائندے نے جواب دیا۔

بعدازاں پوجاسنگھ نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ڈیرشعیب آپ مسلمان ہیں اس لئے مجھے کام کے تئیں آپ کی ایمانداری پر بھروسہ نہیں ہے ‘ اور بھارتی ائیرٹیل سے کہاکہ کسی غیرمسلم نمائندے کو اس کام کے لئے متعین کریں۔ جواب میں ائیر ٹیل نے گگن جوت کو فراہم کرنے کی بات کہی۔

اسی کے ساتھ تنازع نے طول پکڑ لیا ۔ کیونکہ ائیر ٹیل صارفین کاماننا ہے کہ گگن جوت کو فراہم کرنے کے بجائے ائیرٹل پوجا سنگھ کو تعصب پھیلانے والی کرنے سے روکنا چاہئے تھاجبکہ انہو ں نے ایسا نہیں کیاجس پر برہم ہوکر جموں اور کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمرعبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ’’ میں ائیر ٹیل کے اس رویہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اپنے تمام ائیرٹیل کنکشن دوسری کمپنی میں پورٹ کروارہاہوں‘‘ ۔

اس کے بعد ائیرٹیل نے وضاحت میں پوجا کومشورہ دیا کہ ائیرٹیل اپنے ملازمین اور صارفین کے ساتھ ذات پات‘ رنگ ونسل یا مذہب کی بنیاد پر بھید بھاؤ نہیں کرتا اور آپ سے بھی اسی طرح کی امید کی جاتی ہے مگر تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔