آڑان بھرنے کے کچھ منٹوں بعد ہیلی کاپٹرا کے اندر رکھے بیگ سے نکلا دھواں‘ کے سی آر بال بال بچے

حیدرآباد۔ایک پولیس افیسر کے مطابق کریم نگر سے ہیلی کاپٹر میںآڑان بھرنے کے بعد چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کے ہیلی کاپٹر میں موجودکمیونکیشن سٹ سے دھواں نکلنے لگا۔ صبح10:30کے قریب واقعہ پیش آیا جس کے بعد کمیونکیشن سٹ کو ہیلی کاپٹر سے ہٹادیاگیا۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ’’ مسٹر راؤ اور ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ سفر کررہے تمام لوگ محفوظ ہیں اور انہوں نے عادل آباد کے لئے اپنا ٹور جاری رکھا‘‘۔ایک سرکاری عہدیدارنے اس ضمن میں بتایا کہ’’چیف منسٹر کے ہیلی کاپٹر میں کوئی اسناگ نہیں تھا۔ مذکورہ وی ایچ ایس( کمیونکیشن) سٹ جس کا پولیس استعمال کرتی ہے میں شاک سرکٹ ہوگیا۔

جیسے ہی دھواں اٹھتا محسوس کیاگیا ہے ساتھ لے جارہے کمیونکیشن سٹ کو ہیلی کاپٹر سے ہٹادیاگیا‘‘۔تلنگانہ کے ائی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ جو چیف منسٹر کے بیٹے بھی ہیں نے ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلا ع دی کہ’’ سی ایم او ٹیم سے ابھی جانکاری ملی ہے ‘ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے‘ اور چیف منسٹر ضلع عادل آباد کے لئے اپنے دورے کو جاری رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک روز قبل پیش آیا اور اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیر ل بھی ہورہا ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ان دنوں ریاست کے اضلاعوں کے دورے پر ہیں ۔ پیر کے روز چیف منسٹر کے سی آر نے کریم نگر میں کسانوں کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت بالخصوص وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی خراب زراعی پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔