آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات پانے کا انتہائی آسان نسخہ

اکثر لوگوں کی آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے پائے جاتے ہیں جن کی رنگت سیاہی مائل ہوتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ان سے نجات دلانے کیلئے آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہوگا ۔ ان ڈارک سرکلز کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔
جن میں جلد کا ڈھلک جانا ، زیادہ الکوحل پینا ، سگریٹ نوشی ، تناؤ اور زیادہ کھانے کی وجہ شامل ہے ۔ اگر آپ اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہیں تو وافر مقدار میں پانی پئیں اور سوجائیں ۔ صبح اٹھ کر آپ واضح فرق دیکھیں گے ۔ پئے جانے والا پانی جسمانی نظام کی صفائی کرتا ہے اور اس طرح جلد ملائم اور چمکدار ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ پائے جانے والے تیزابی اثرات سے بھی بچاتا ہے ۔