آندھرا پردیش میں سینئیر ایس پیز کو ڈی آئی جی کے عہدوں پر ترقی

حیدرآباد ۔ /6 جون (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے ریاست کے تین سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو ڈی آئی جی (ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس) کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جاری کردہ احکامات کی روشنی میں مسرس کے کوٹیشور راؤ ، ایل کے وی ، رنگا راؤ اور پی وینکٹ رامی ریڈی کو ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر فائز کیا گیا ۔ جبکہ مسٹر کے کوٹیشور راؤ گزشتہ دنوں ہی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوچکے ہیں ۔