آندھراپردیش: کرنول میں بھیانک سڑک حادثہ، ۵۱/ افراد برسرموقع ہلاک، وزیر اعظم نریندر مودی، کے چندرشیکھر راؤ او رچندرا بابو نائیڈو کا اظہار افسوس

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے ویلدورتی گاؤں آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں پندرہ لوگوں کو جانیں چلی گئیں۔ یہ حادثہ ایک خانگی بس، ایک وین اور ایک موٹر سیکل کے درمیان پیش آیا۔ تفصیلا ت کے مطابق یہ حادثہ نیشنل ہائی وے نمبر 44پر جب ایک خانگی ٹورس کی بس ایک موٹر سیکل پر جارہے شخص کو ٹکر دیدی۔ یہ موٹر سیکل سواری جیپ وین(طوفان) سے ٹکراگئی۔ پولیس نے بتایا کہ طوفان ویان میں سفر کررہے ۴۱/ لوگ برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام مہلوکین ایک خاندان کے تھے۔ وہ گدوال کے رامپور گاؤں کے رہنے والے تھے او روہ رامپور کے سابق سرپنچ مالالکشمنا کے بیٹے کی شادی سے واپس لوٹ رہے تھے۔ ان کے علاوہ موٹر راہرو بھی ہلاک ہوگیا۔

جبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔ دو کی حالت کی انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایس آر ایس ٹراویلس کی بس جو بنگلور سے حیدرآباد آرہی تھی۔ جب یہ بس ویلدرتی جنکشن پہنچی تو موٹر سیکل کو ٹکر دیدی جو رانگ سائڈ سے آرہاتھا۔ تیز رفتار آرہی بس نے موٹر سیکل کو ٹکر دیتے ہوئے طوفان ویان کو بھی ٹکر دیدی۔ جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی او ر زخمیوں کو کرنول کے سرکاری اسپتال میں شریک کروائی۔ وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے اس حادثہ پر افسوسکا اظہار کیا او ر مہلوکین کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ زخمیوں ہر ممکنہ علاج فراہم کیا جائے۔

ان کے علاوہ وزیر اعظ م نریندر مودی، وزیر اعلی آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو اور ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راماراؤ نے بھی اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔