آندھراپردیش : جے ایس پی امیدوار مدھوسودھن گپتا نے ووٹنگ مشین توڑدیا ۔ 

امراوتی : آندھراپردیش میں جنا سینا پارٹی امیدوار مدھوسودھن گپتا نے ووٹنگ مشین میں صحیح طور پر نام نہ دکھا نے پر غصہ میں آکر انہوں نے ووٹنگ مشین توڑ ڈالا ۔

یہ واقعہ حلقہ اسمبلی گنتا کل کے گوٹی علاقہ میں پیش آیا۔ ان کا الزام ہے کہ یہاں پر ووٹنگ مشین میں اسمبلی او رلوک سبھا کے نشستیں صحیح واضح طورپر نظر نہیں آرہی تھی ۔ اس پر غصہ ہوکر مدھوسودھن گپتا نے ووٹنگ مشین کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔