آندھراپردیش: آر ٹی سی عملہ نے دی ہڑتال کی دھمکی

وجے واڑہ: آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) عملہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت ان کے مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوتی ہے تو ہم ۳۱/ جون سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کریں گے۔ کارپوریشن نقصان میں چل رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کارپوریشن نقصان سے دوچار ہیں تو اسے حکومت میں ملحق کردینا چاہئے۔ اے پی ایس آر ٹی سی کنوینر دامودر راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بس خدمات ۲۱/ جون کی شب سے روک دی جائے گی۔ تمام آر ٹی سی عملہ اس ہڑتال میں حصہ لے گا۔

انہوں نے ریاست کے نئے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے گذارش کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کریں۔ دامودر راؤ نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ حکومت کارپوریشن کو حکومت سے ملحق کرنے کے وعدے کو پورا کرے۔ انہو ں نے کہا کہ انتخابات کے دوران جب جگن موہن ریڈی نے پیدل دورہ کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ کارپوریشن کی ممکنہ حد تک مدد کریں گے اگر وہ وزیر اعلی بنتے ہیں۔