آمدنی میں میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑدیا

نیویارک۔7جون(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے معروف فنانشل میگزین فوربس نے سال 2018 میں سب سے زیادہ کمانے والے دنیا کے 100 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جس میں میسی، رونالڈو اور نیمر سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سرفہرست 100 کھلاڑیوں میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی واحد کرکٹر ہیں۔فوربس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ درجہ بندی کی فہرست کے مطابق ان کھلاڑیوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 3.8 ارب ڈالر کمایا جبکہ گزشتہ برس 3.11 ارب ڈالر کمایا گیا تھا۔فوربس کی اس فہرست میں کرکٹ کی دنیا سے کوہلی کا نام شامل ہے۔امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر ایک مرتبہ پھر مہنگے ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں جس میں گزشتہ برس اگست میں یوایف سی باکسر کے خلاف 275 لاکھ ڈالر کے میچ کا بنیادی حصہ ہے۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک درجے تنزلی ہوئی اور دوسرامقام ان کے حریف میسی نے 111 ملین ڈالر معاوضے کے ساتھ چھین لیا ہے، رونالڈو 108 ملین ڈالر معاوضے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔میگزین کے مطابق مے ویدر، رونالڈو اور ٹائیگر ووڈ گزشتہ 18 برس سے سرفہرست مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں۔برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمر نے گزشتہ برس اسپین کے معروف کلب بارسلونا سے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے مہنگا ترین معاہدہ کیا تھا جس کے بعد وہ 90 ملین ڈالر معاوضے کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا ہے تاہم چوتھے نمبر پر آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور باکسر کونر مک گریگور موجود ہیں۔ٹینس کی دنیا سے سابق عالمی نمبر ایک سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے گزشتہ برس گرانڈ سلیمز میں کامیابیاں سمیٹ کر اپنی کھوئی ہوئی حیثیت بحال کردی تھی تو اس اب مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست ساتوین نمبر پرفائز ہیں۔