آسٹریلیائی کرکٹرز کے رویے کو بہتر بنانے کیلئے ماہر کا تقرر

سڈنی، ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ کو جھنجھوڑ دینے والے ‘بال ٹیمپرنگ ‘ معاملے میں کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر جیسے بڑے کھلاڑیوں کے ملوث ہونے سے حیران قومی کرکٹ بورڈ نے ملک میں کھیل کے ماحول کا جائزہ لینے کے لیے ضابطہ اخلاق کے ماہرین کی تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جنوبی افریقہ کے دورے میں ٹسٹ سیریز کے دوران نیولینڈس ٹسٹ میں بال ٹیمپرنگ میں مجرم پائے گئے کپتان ا سمتھ، وارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ پر کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ایک سال اور نو ماہ کی پابندی لگا دی تھی۔اس کے بعد اب سی اے نے ملک میں کھیل کے ماحول اور ضابطہ اخلاق کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔سی اے صدر ڈیوڈ پیور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا بورڈ بال ٹیمپرنگ جیسے کیس کو مستقبل میں روکنے کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لیے مصروف عمل ہے ۔کوچ ڈیرن لہمن نے بھی تنقید کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم سی اے نے انہیں اس معاملے میں کلین چٹ دے دی تھی۔