آسام: کازی رنگ نیشنل پارک سیلاب کی زدمیں‘ 13000لوگ متاثر

گوہاٹی:ہرسال مانسون میں آسام سیلاب سے متاثر ہوتا ہے ‘ اس سال ابتداء میں ہی کازی نگر نیشنل پارک کا علاقے سیلاب کی ز د میںآگیا ہے جس کا اثر 13000لوگو ں پر پڑا ہے۔پارک کا تیس فیصد سے زیادہ کاحصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام نشیبی علاقے پانی کی زدمیں ہیں اور جانوروں کی کاربی انگلانگ ضلع کو منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈ ی سی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ شکاریوں سے جانوروں کو بچانے کے لئے چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں جو سیلاب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جانوروں کے شکار کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ہفتے کے روز نارتھ چچر ہلز میں زمین کھسکنے کے واقعہ بھی پیش آیا جس کی وجہہ سے پیسنجر ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ برہما پتراندی خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ جوہرات میں تمام سروسس کو عہدیداروں نے منسو خ کردیا ہے۔

آسام قومی آفات سماوی انتظامیہ کے عہدیداروں نے کہاکہ سیلاب سے 28گاؤں لکشمی پور‘ جوہرات ‘ بیسوانات ضلع متاثر ہیں۔ راحت کاری کے کاموں کیلئے آسام سیول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ فوج بھی جٹ گئی ہے