آر بی ائی کے نئے چیف شکتی کانت داس کے متعلق بی جے اعلی پی قائدین کے متضاد بیانات ۔ ویڈیو

حیدرآباد۔آر بی ائی کے نئے گورنر شکتی کانت داس کے متعلق بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی اور مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی رائے میں بڑا تضاد ہے۔

ایک طرف شکتی کانت داس کے متعلق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ وہ ایک فرض شناس اور مختلف محکموں میں خدمات کا تجربہ رکھتے ہیں تو دوسری طرف سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ شکتی کانت داس مدراس کیڈر کے ائی اے ایس اور ان پر بدعنوانی کے متعدد الزامات ہیں اس کے علاوہ سوامی کا یہ بھی الزام ہے کہ داس نے بدعنوانی کے واقعات میں پی چدمبرم کو بچانے کاکام بھی کیاہے ۔

واضح رہے کہ حکومت اورسابق گورنر آر بی ائی ارجیت پٹیل کے درمیان تنازعات منظرعام پر آنے کے بعد سے گورنر آر بی ائی کے مختلف نام گشت کررہے تھے اب جبکہ ارجیت پٹیل کو ہٹائے جانے کے بعد نئی گورنر کی حیثیت سے شکتی کانت داس نے جائزہ لیاہے تو یہ بروڈ کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں بی جے پی کے دو اعلی قائدین موجودہ گورنر کے متعلق مختلف رائے دیکھائی دے رہی ہے۔