آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ پرنب مکرجی 7جون کے مجوزہ ناگپور تقریب میں شرکت کریں گے

سابق صدر جمہوریہ ہند آر ایس ایس کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو پارچارک بننے کا درس دیں گے
نئی دہلی۔ سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کے دفتری ذرائع اور آر ایس ایس کے سینئر قائدین کے مطابق راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے مجوزہ ناگپور تقریب جس کا انعقاد7جون کو عمل میںآنے والا ہے سے سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی خطاب کریں گے۔

اتوار کے روز آر ایس ایس کے انتظامی ذرائع نے بتایا کہ تنظیم کے تیسرے سالانہ کیمپ سے خطاب کے لئے پرنب مکرجی کو ایک دعوت نامہ دیا گیا تھا جس کے تحت انہیں کارکنوں کو پرچارک بننے کا درس دینا ہے اور انہوں نے اس دعوت نامے کو قبول کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کے لئے رضامندی کابھی اظہار کیاہے۔

مکرجی کے دفتری ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’ وہ ناگپور تقریب کے لئے جانے والے ہیں۔ وہ ناگپور میں دو روزگذاریں گیاور جون 8کو ان کی واپسی ہوگی‘‘

۔سابق صدر ایک لمبے عرصہ تک کانگریس کے سیاسی سونچ سے جڑے رہے ہیں اور اس دوران وہ کئی اہم وزراتوں بشمول فینانس اور ڈیفنس پر بھی مامور کئے گئے

۔مگر مکرجی کے قریب افسروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی سے قریب کے باوجود کئی سالوں سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات سے مسٹر مکھرجی کے قریبی تعلقات ہیں ۔

مکرجی کے دفتر کے ایک دوسرے افسر نے کہاکہ ’’ مکھرجی کے صدر بننے کے بعد بھگوات کو دو تین مرتبہ راشٹرپتی بھون مدعو کیاگیا ہے اور ہندوستان کے متعلق ‘ اس کی تہذیب اور فلسفوں کے مسائل پر دومرتبہ بات ہوئی ہے‘‘۔ گرما کے موسم میں ملک بھر میںآرایس ایس نے تربیتی کیمپ منعقد کئے ہیں۔

مذکورہ سال کا آخری کیمپ جس کو تروتیا ورش سنگھ شیکشا ورگ کا ہر سال ناگپور میں انعقاد عمل میں آتا ہے جہاں پر سنگھ کاہیڈکوارٹر بھی ہے۔

سال اول او ر دوم کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والوں کو ہی اس آخری کیمپ میں شرکت کا موقع ملتا ہے جس کے بعد انہیں پوری وقت کاپرچارک کے طور پر ذمہ داری بھی تفویض کی جاتی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرکت پر آر ایس ایس کے ایک منتظم نے کہاکہ ’’ کیڈر سے خطاب کے لئے ہم ہمیشہ معزز شخصیتو ں کو مدعو کرتے ہیں۔ اس سال سابق صدر جمہوریہ کو دعوت نامہ دیا گیا ہے جس کو قبو ل کرلیاگیا۔ انہو ں نے سنگھ کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے تئیں اپنے دلچسپی دیکھائی ہے۔

سنگھ کے سربراہ موہن بھگوات سے ان کی ملاقات کے دوران ہم نے انہیں ناگپور مدعو کرنے کی تیاری بھی کررہے تھے‘‘۔

بہار میں این ڈی کے شکست کھانے کے بعد ڈسمبر2015میں بھگوات کو مکرجی سے بات کی تھی ۔تاہم آرایس ایس منتظمین کے مطابق بھگوات نے دیوالی کے موقع پر صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سنگھ کے متعلق ایک کتاب انہیں دی تھی۔

ایک اور میٹنگ جون2017کو جب مکرجی کی معیاد ختم ہونے کے فوری بعد ہوئی تھی