آر ایس ایس: شیوسینا کی جانب سے صدارت کے لئے موہن بھگوات کے نام کی تجویز رانگ نمبرملانے کے مترادف

نئی دہلی:شیوسینا کی جانب سے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوات کا نام صدراتی امیدوار کے لئے پیش کئے جانے کے بعد ‘ دائیں بازوکی تنظیم نے ہفتہ کے روز کہاکہ شیوسینا غلط نمبر ڈائیل کررہی ہے۔

آر ایس ایس لیڈر راکیش سنہا نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ سب سے پہلے میں شیوسینا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے موہن بھگوات پر اپنے عقیدے ‘ بھروسے کا اظہار کیامگر وہ غلط نمبر ڈائیل کررہے ہیں۔موہن بھگوت کی شخصیت اور سونچ تہذیب تمدن پر مشتمل ہے۔ لہذا میں نہیں سمجھتا کہ آر ایس ایس سربراہ صدرکا انتخاب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ آر ایس ایس چیف نے اس کو ’’ بہتر تفریحی خبر‘‘ قراردیتے ہوئے پہلے ہی مسترد کردیاہے۔

قبل ازیں شیوسینا نے چہارشنبہ کے روزکہاتھا کہ موہن بھگوات صدراتی امیدوار کے موضوع شخصیت ہیں۔صدراتی الیکشن کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) پر کس ایک امیدوار کے نام کے اعلان کا زوردیتے ہوئے شیوسینا لیڈر سنجے روات نے اے این ائی سے کہاکہ ’’اس ضمن میں آج کی تاریخ تک ہماری رائے ایک ہی ہے۔ ہم نے سنا ہے بی جے پی اس سلسلے میں ایک تین رکنی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی کسی ایک کے نام کا اعلا ن کرے یا پھر اس پر تبادلے خیال کیاجائے ۔ ادھو ٹھاکرے جی نے کہاکہ شیوسینا کے لئے موہن بھگوات صدراتی کرسی صدارت کے لئے سب سے موضوع امیدار ہیں اور پارٹی ا ن کے لئے پیروی بھی کریگی‘‘۔

شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے ماضی میں کہاتھا کہ انہوں نے موہن بھگوات کانام صدر جمہوریہ کے لئے پیش کیاہے۔ٹھاکرے نے شرد پورا کے نام پر غور کئے جانے کی اطلاع کے سوال پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ این سی پی صدر شرد پوار مودی کے گرو ہیں‘ ہم نے موہن بھگوات کے نام کی تجویز پیش کی تھی ‘ شردپورا کے نام پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔ان کے دل میں کیا ہے وہ ہم نہیں جانتے‘‘۔

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی معیاد کی تکمیل قریب ہے جس کے ساتھ ہی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی کہ آر ایس ایس سربراہ نئی صدر کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ہیں‘ شیوسینا اپنے ترجمان سامنا کے ذریعہ اپنی ساری طاقت بھاگوت کے نام پر لگارہی ہے۔