آج سال کا دوسرا سورج گہن

ایک بجکر 48 منٹ سے آغاز،4 بجکر13 منٹ کو اختتام
نئی دہلی ۔ /12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے بشمول دنیا کے مختلف ملکوں میں کل /13 جولائی بروز جمعہ کو سال کا دوسرا سور ج گہن ہوگا ۔ سورج گہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 48 منٹ پر ہوگا اور 3 بجکر ایک منٹ پر سورج گہن اپنے مکمل عروج پر ہوگا ۔ 4 بجکر 13 منٹ پر سور ج گہن اختتام پذیر ہوگا ۔ ماہرین کے مطابق سورج گہن امریکہ ، کینیڈا ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور یوروپ میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتے ہیں ۔ بین الاقوامی فلکیاتی سنٹر نے اعلان کیا کہ ابوظہبی میں بھی سورج گہن دکھائی دے گا ۔ آسٹریلیا اور انٹراٹیکا کے بعض علاقوں میں سور ج گہن نظر آئے گا ۔ سورج کے مکمل حصے پر 34 فیصد گہن نظر آئے گا ۔ ابوظہبی کے بین الاقوامی فلکیاتی سنٹر کے ڈائرکٹر محمد شوکت نے بتایا کہ ابوظہبی میں 2 بجکر 48 منٹ دوپہر سورج گہن دکھائی دے گا ۔ مغربی خطہ کے عرب ممالک سے گہن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے ۔