آئی ایس کے تین حامیوں کی 10 روزہ این آئی اے تحویل

نئی دہلی ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات سے آئی ایس کے تین حامیوں کو ملک واپس بھیج دیا گیا ۔ وہ ہندوستان اور دیگر چند ممالک میں دہشت گرد حملوں کے مشن پر گئے ہوئے تھے ۔ ان تین نوجوانوں کو عدالت نے 10 دن کیلئے این آئی اے تحویل میں دے دیا ہے۔ عدنان حسین (کرناٹک) ، محمد فرحان (مہاراشٹرا) اور شیخ اظہر الاسلام (جموں وکشمیر) کو یو اے ای سے واپس بھیجنے کے بعد این آئی اے نے کل گرفتار کیا اور انہیں سخت سکیورٹی میں آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ان تینوں کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کل رات گرفتار کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں سماعت کے دوران این آئی اے نے ان تین ملزمین کو تفتیش کیلئے تحویل میں دینے کی خواہش کی ۔ چنانچہ عدالت نے 9  فبروری تک انہیں تحویل میں دے دیا ۔

 

اسکول کے واٹر ٹینک میں لڑکے کی نعش
نئی دہلی ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدمہ انگیز واقعہ میں جنوبی دہلی کے ایک ممتاز خانگی اسکول کا 6 سالہ اسٹوڈنٹ آج اسکول کی امفی تھیٹر کے تحت واٹر ٹینک میں مردہ پایا گیا۔ اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے مطالبات شروع ہوگئے جبکہ حکومت دہلی نے اس کیں کی مجسٹریٹ سے انکوائری کا حکم دیا ہے۔