آئس لینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ سشما سوراج کی بات چیت

تجارت سرمایہ کاری توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون و اشتراک میں اضافہ پر تبادلہ خیال ، وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان
نئی دہلی ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر خارجہ امور سشما سوراج نے آج یہاں آئس لینڈ کے ان کے ہم منصب گڈلا گرتھار کے ساتھ وسیع تر بات چیت کی جس میں تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون و اشتراک میں اضافہ جیسے امور کا احاطہ کیا گیا تھا ، جمعہ کو نئی دہلی اور آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجاوک کے درمیان افتتاحی پرواز میں سفر کرتے ہوئے یہاں پہنچے ہیں ۔ اس اجلاس میں سشما سوراج نے کہا کہ آئس لینڈ جیوتھرمل انرجی میں ورلڈ لیڈر ہے اور اس شعبہ میں تعاون سے ہندوستان کو گرینر انرجی مکس میں تبدیل کرنے کی اس کی کاوش میں مدد ہوسکتی ہے اور قابل تجدید تاونائی نشانوں کو حاصل کرنے میں اس کی مدد ہوسکتی ہے ۔ وزارت خارجہ امور کے ترجمان رویش کمار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ وزیر خارجہ امور سشما سوراج اور آئس لینڈ کے وزیر خارجہ گڈلا گرتھار نے ٹریڈ اور سرمایہ کاری ، قابل تجدید توانائی بالخصوص جیوتھرمل انرجی میں تعاون و اشتراک میں اضافہ کرنے اور سمکیات ، سیاحت اور کلچر پر توجہ دینے پر وفد سطح کی بات چیت میں تبادلہ خیال کیا ۔ آئس لینڈ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں گذشتہ چند برسوں میں سست روی تھی ۔ آئس لینڈ پہلا نارڈک ملک ہے جس نے اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے ہندوستان کی امیدواری کی تائید و حمایت کی تھی ۔۔