آئر لینڈ سے کسی بھی کمپنی کو منتقل نہ کرنے ایپل کی وضاحت

واشنگٹن، 7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایپل انک نے کل آئرلینڈ سے اپنی کسی بھی کمپنی کو منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ایپل کا یہ بیان گارڈین اخبار میں شائع اس خبر کے بعد آیا ہے جس میں اخبار نے پیراڈائز پیپرس کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپل نے اپنے اہم ترین تجارتی حصص کوآئر لینڈ سے برطانیہ کے جرسی میں ازسرنو منظم کیا تھا، جسکی وجہ سے اسے ٹیکس میں چھوٹ ملی تھی۔ ایپل نے کہا کہ وہ غیر ملکی نقد سرمایہ کاری پر امریکہ کو35 فیصد کی شرح سے اربوں ڈالر کا ٹیکس ادا کرتا ہے ۔ ایپل کا کہنا ہیکہ2015میںکمپنی کے کارپوریٹ ڈھانچے میں جوتبدیلی کی گئی وہ خاص طور پر امریکہ میں ٹیکس کی ادائیگیوں کے تحفظ کیلئے تھی نہ کہ کسی بھی قسم کے ٹیکس کو کم کرنے کیلئے ۔

اقوام متحدہ کے شراکت داری فنڈ
میں ہندوستان کا خطیر رقمی عطیہ
نیویارک ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ شراکت داری فنڈ میں مزید 100 ملین ڈالرس کا عطیہ دینے کا عہد کیا ہے تاکہ اس فنڈ کو دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک میں جاری ترقیاتی پراجکٹس کی تکمیل کیلئے استعمال کیا جاسکے۔ ہندوستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مشن کے کونسلر انجنی کمارنے 2017ء یو این پلیجنگ کانفرنس فار ڈیولپمنٹ ایکٹوٹیز میں کل ہندوستان کے خطیر رقمی عطیہ کا اعلان کیا۔