ہندوستانی سربراہ فوج کا تبصرہ اشتعال انگیز: پاکستان

اسلام آباد 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستانی سربراہ فوج جنرل بکرم سنگھ کے تبصرہ کو جس میں خط قبضہ پر جنگ بندی کی کسی بھی امکانی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے، انتہائی اشتعال انگیز اور بدبختانہ قرار دیا۔ فوج کے ترجمان اعلیٰ پہلے ہی ایک بیان دے چکے ہیں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاکہ وز

عدالت میں مشرف کی حا ضری، صحت پر منحصر

اسلام آباد ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پریشان حال سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے وکیل صفائی احمد رضا قصوری نے آج کہا کہ خصوصی عدالت میں جہاں مشرف پر غداری کے الزام میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے ۔

کراچی میں گرفتاری سے بچنے مفرور مجرم کا خاندان دریا میں غرق

کراچی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک مفرور مجرم کے رشتہ دار تین خواتین اور پانچ بچے اندیشہ ہے کہ غرق ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ انہوں نے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے خوف سے ایک دریا میں چھلانگ لگادی ۔ 8 افراد نے یہ انتہائی اقدام اس وقت کیا جبکہ پولیس اشتہاری مجرم کی تلاش میں ان کے گھر پہنچی۔ خبر رساں چیانل جیو

شمالی مغربی پاکستان میں نواز مسلم لیگ کے سینئر قائد قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

پشاور ۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان کے ایک مشیر عامرمقام آج ملک کے شورش زدہ شمالی مغربی علاقہ میںایک قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے جب کہ6فوجی ایک لب سڑک بم حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ عامرمقام کی موٹروں کے قافلے کو نشانہ بناکر ترقی یافتہ دھماکوں آلہ سے جو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع شانگلا میں لب سڑک نصب کیا گیا تھا حملہ کیا گ

قیدطالبان کو سزا دینے کے خلاف سرکاری عہدیداروں کو انتباہ

پشاورت ۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان نے آج سرکاری عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ اس کے قید کارکنوں کو کوئی سزا نہ دی جائے ۔ چودھری اسلم پاکستان کے نامور انسداد دہشت گردی عہدیدار کے قتل کے پس منظر میں سرکاری عہدیداروں کو یہ انتباہ دیا گیا ہے ۔ صوبہ مہمنگ کے ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق خودکش حملہ

امارات کے صدر شیخ خلیفہ کی شکار کیلئے پاکستان آمد

اسلام آباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النعھیان سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر فی الحال سیر و شکار کے لیے پاکستان کے دورہ پر پہونچے ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ہی خوشگوار تعلق

نیوکلئیر پروگرام کی پاکستان کے دفاع میں مرکزی اہمیت : فوجی سربراہ راحیل شریف

اسلام آباد 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج کہا کہ پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام ملک کے دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ شریف نے گذشتہ سال یہ ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ انہوں نے آج حکمت عملی منصوبہ ڈویژن کا دورہ کیا اور وہاں اس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) خالد احمد قدوائی نے انہیں حکمت عملی پروگرام کی تفصیلات

زرداری کی آج عدالت میں پیشی متوقع، سابق صدرپاکستان کو 5 مقدمات کا سامنا

اسلام آباد 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کل ایک عدالت میں پیش ہوں گے تاکہ 17 سال قبل اُن کے خلاف دائر کردہ جعلسازی کے 5 مقدمات کا سامنا کرسکیں۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب زرداری کے وکیل صفائی سابق مرکزی وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے معتمد داخلہ شاہد خان اور اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل سکندر حیات ک

ہم مشرف کیلئے پاکستان نہیں آئے سعود الفیصل کی وضاحت

اسلام آباد ، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل بن عبدالعزیز السعود نے آج کہاکہ وہ ملک سے غداری کے مقدمہ کا سامنا کرنے والے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف پر کوئی ’معاملت‘ طے کرنے کیلئے اسلام آباد نہیں آئے ہیں۔ یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ دوستی اور تعاون کے پیغام کے ساتھ پاکستا

پاکستان کی منڈی میں دھماکہ ،5 زخمی

پاکستان کی منڈی میں دھماکہ ،5 زخمی
پشاور 7جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی پاکستان کے قبائیلی علاقہ کی ایک میوہ منڈی بم دھماکہ کی وجہ سے دہل کر رہ گئی ۔ قبائلی علاقہ زریں خرم کی میوہ منڈی میں دھماکہ سے جو صدر بازار میں واقع ہے اور افغانستان کی سرحد سے متصل ہے کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

مشرف کی طبی رپورٹ عدالت میں داخل ،عدالت کا فیصلہ جمعرات کے دن مقرر

اسلام آباد 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کی طبی رپورٹ ایک سربمہر لفافہ میں خصوصی عدالت میں داخل کردی گئی جو ان کے خلاف اعلی سطحی سازش کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے ۔ اس کے بعد مشرف کو دو دن تک عدالت میں حاضری سے استثنی دیا گیا ۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عربی نے کہا کہ بنچ طبی رپورٹ پر اپنا فیصلہ

دوران علاج مشرف کی سگار پینے کی خواہش

راولپنڈی ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پرویز مشرف جو راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اُن کے پانچویں روز بھی مزید ٹسٹ کئے گئے۔ سابق صدر نے سگار پینے کی خواہش ظاہر کی لیکن ڈاکٹروں نے ان کے سگار پینے پر پابندی لگا دی۔ ادھر لیڈی ڈیانا فیم ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کی مشاورت کے بعد سابق صدر کی حتمی م