پاکستان میں تعطل ختم کرنے عمران خان کی نئی تجویز

اسلام آباد 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں اپوزیشن لیڈر عمران خان نے آج وزیر اعظم نواز شریف سے کہا کہ وہ گذشتہ سال کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک کمیشن قائم کریں۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی ورکرس کی رحیم یار خان میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھ

پاکستانی فوج کے ہاتھوں 5 عسکریت پسند ہلاک

پشاور۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی فوج نے آج کم از کم 5 عسکریت پسندوں کو ملک کے شمالی مغربی شورش زدہ علاقہ خیبر میں ہلاک کردیا۔ فوج نے اس علاقہ میں بڑے پیمانے پر طالبان کے خلاف جارحانہ کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ فوج نے آکاخیل کے علاقہ میں جو صوبہ خیبر پختونخواہ کی تحصیل باڑہ میں واقع ہے، کم از کم 5 باغیوں کو ہلاک اور دیگر 6 کو زخ

لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

اسلام آباد ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج کے لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے آئی ایس آئی سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ انگریزی اخبار ’’ڈان ‘‘ کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے اس بات کی توثیق کی کہ جنرل اختر اپنے پیشرو ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام سے آئی ایس آئی سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرچکے ہیں۔ رضوان اختر

پاکستان میں اسلامک اسٹیٹ کے بڑھتے قدم پر تشویش

اسلام آباد ، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے حکومت کو خطرناک اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) عسکری گروپ کے بڑھتے خطرے کے تعلق سے متنبہ کیا ہے، ایک میڈیا رپورٹ نے آج یہ بات کہی۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے رازدارانہ رپورٹ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے دہشت گرد گروپ کے

خیبرایجنسی میں 17 دہشت گرد ہلاک

پشاور۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ اسپن قمر میں گزشتہ رات دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی ، جس کے نتیجے میں 17دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دہشت گردوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

صوبہ سندھ میں خشک سالی سے 275 بچے فوت

اسلام آباد ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صوبہ سندھ کے ایک دوردراز علاقہ میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران شدید خشک سالی اور حفظان صحت کی ناقص دستیابی کی وجہ سے کم و بیش 275 بچے فوت ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس علاقہ میں ہزاروں اقلیتی ہندو خاندان آباد ہیں۔ ہند پاک سرحد کے قریب واقع تھارپر کر ڈسٹرکٹ جو زیادہ تر صحرائی علاقہ پر مشتمل ہے اور جہاں زندگ

پاکستان میں ایبولا وائرس سے نمٹنے موثر اقدامات

اسلام آباد ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں جس میں عالمی صحت تنظیم کی ایک ٹیم کو بھی پاکستان مدعو کیا گیاہے تاکہ وہ ملک میں ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کارروائیوں کا بہ نفس نفیس جائزہ لے سکے ۔ گزشتہ ماہ عالمی تنظیم نے اپنے خصوصی اجلاس میں پاکستان کو ہدایت

کالے دھن کو واپس لانے نریندر مودی کی مساعی پر عمران خان کی ستائش

اسلام آباد /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان نے آج بیرونی بینکوں میں پوشیدہ رکھے گئے کالے دھن کو واپس لانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ مودی کے بارے میں آپ جو کچھ بھی کہیں، وہ سب ٹھیک ہیں، لیکن وہ ایک دیانتدار شخص دکھائی دیتے ہیں۔ انھوں نے پاکستان میں بھی اسی طرح کے اقداما

نواز شریف کا سہ روزہ دورۂ چین

اسلام آباد، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف تین روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ ایشیا پیسیفک سمٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس دورے میں 35 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ترجمان دفتر وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مختصر وفد کے ہمراہ چین کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کا یہ دو

سپریم کورٹ کے ماتحت انکوائری قبول : عمران خان

اسلام آباد، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات نوازشریف کے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے ماتحت قبول کریں گے جسے ایک ماہ میں مکمل کرایا جائے اور جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر اسلم زاہد جیسے لوگ اس کی سربراہی کریں۔ انھوں نے طویل دھرنے کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر شفا

پاکستان کی آبادی 19 کروڑ تک پہنچ گئی؟

اسلام آباد، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی آبادی ایک اندازے کے مطابق 19 کروڑ تک پہنچ چکی ہے لیکن گزشتہ 16 سال سے مردم شماری نہیں کی گئی، اس کی کیا وجوہات ہیں، کیا موجودہ حالات میں مردم شماری ممکن ہے اور اگر ہو گی تو کتنا عرصہ اور کیا کچھ چاہئے؟

نواز شریف فیملی کو قرض پر 350 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی ہدایت

لاہور ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان کو یہاں ایک عدالت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیکہ اس قرض پر 350 کروڑ روپئے فی اضافی ادائیگی کریں جو ان کی کمپنیوں نے زائد از 30 سال قبل بینکوں کے کنسورشیم سے حاصل کئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کی دو رکنی ڈیویژن بنچ نے شریف فیملی کو کل ہدایت دی کہ 350 کروڑ روپئے ادا کئ

کشمیری علیحدگی پسند ’’مجاہدین آزادی‘‘: پاکستان

اسلام آباد۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کشمیری علیحدگی پسندوں کو ’’مجاہدین آزادی‘‘ قرار دیا ہے جبکہ ایک دن قبل وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان کو اپنی حد قائم کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ اسے حکومت ہند کے ساتھ بات چیت کرنا ہے یا پھر وہ ہندوستان کو منقسم کرنے والوں سے بات چ

پاکستان میں دو حادثات ، 7افراد ہلاک ، 61 زخمی

اسلام آباد۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 7 افراد بشمول 2 فوجی دو علیحدہ علیحدہ حادثات میں ہلاک اور دیگر 61 زخمی ہوگئے۔ 5 افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے جبکہ شہر لاہور سے جانے والی دو مسافر بسیں ٹکرا گئیں۔ ایک اور حادثہ میں 2 فوجی ہلاک اور دیگر 45 زخمی ہوگئے جبکہ شمال مغربی پاکستان میں ان کی گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ دونوں گاڑیاں اُلٹ گئی تھی

نواز شریف کی آج چین روانگی

اسلام آباد ، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کل چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے تاکہ باہمی تعلقات کو مضبوط کیا جائے اور اس ضمن میں توانائی کے شعبہ میں کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہے ۔ یہ دورہ چینی صدر کی جانب سے سپٹمبر میں پاکستان میں سیاسی بدامنی کے سبب طئے شدہ سفر کا پروگرام منسوخ کرنے کے بعد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ نوا

پاکستان کو بات چیت میں شرائط قبول نہیں

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج وزیردفاع ارون جیٹلی کے ان ریمارکس پر شدید ردعمل ظاہر کیا کہ اسے یہ طئے کرلینا چاہئے کہ آیا ہندوستان سے بات چیت کی خواہش ہے یا علحدگی پسند کشمیری قائدین سے وابستگی مطلوب ہے۔ پاکستان نے کہا کہ اسے عمل مذاکرات میں کوئی بھی شرط قبول نہیں۔ جیٹلی کے نئی دہلی میں انڈیا اکنامک سمٹ میں خطاب کے

مسیحی جوڑے کو توہین مذہب کے مبینہ الزام کے تحت ہلاک کر دیا گیا

لاہور ، 5 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جنوب مغربی علاقہ میں شہر کے پولیس اہلکار بنیامین نے بتایا کہ ایک مسیحی جوڑے پر مقدس قرآن کو جلا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مشتعل ہجوم نے حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسیحی جوڑے کی ہلاکت کا یہ واقعہ منگل کے روز کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا۔ مہلوک جوڑا