مدنی کو مودی کی کار میں سفر کی قیمت چکانی ہوگی

دیوبند ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برصغیر کی باوقار اسلامی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے علماء اور سینئر ارکان اسٹاف نے گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کے ساتھ مولانا محمود مدنی کی قربتوں اور مداح سرائی کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ 2002 ء کے گجرات فسادات کی تائید و سرپرستی کیلئے مودی کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ علماء نے ان کے خل

شمالی ہندوستان میں دہلی، سرینگر، پنجاب، ہریانہ شدید سردی کی لپیٹ میں

نئی دہلی/ چندی گڑھ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سردیوں نے تقریباً پورے شمالی ہندوستان کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے جہاں دارالخلافہ میں گزشتہ دس سال میں پہلی بار کم ترین درجہ حرارت نوٹ کیا گیا جو آج صبح تک 2.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جبکہ صرف کل تک درجہ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس تھا ۔ یخ بستہ ہواؤں کے علاوہ دبیز دھند کی چادر نے پورے شہر کو اپنی لپ

نوجوان کو تھپڑ رسید کرنے پر یو پی کے وزیر نئے تنازعہ میں پھنس گئے

وارانسی ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اکھلیش یادو حکومت کیلئے ایک شرمناک صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب یو پی کے ایک وزیر سریندر پٹیل کا ایک نوجوان کو طمانچہ رسید کرنے کا واقعہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا ۔ یہ واقعہ وزیر کی رہائش گاہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران پیش آیا ۔ راجہ تالاب کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ پر بلانکٹس تقسیم کرنے کا پ

گجروں کے ساتھ دو سال سے زیادہ قیام کے بعد پاکستانی شہری بی ایس ایف کے ہاتھوں گرفتار

جموں 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایک پاکستانی شہری جس کا دعوی ہے کہ وہ ہیرا نگر سیکٹر میں دو سال سے زیادہ مدت تک گجروں کے ایک خاندان کے ساتھ مقیم تھا، سرحد کے قریب بی ایس ایف کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ اس سے 26 اکٹوبر کو دو عسکریت پسند حملوں کے سلسلہ میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ پاکستانی شہری جس نے اپنی شناخت بحیثیت محمد عمران ولد غفار متوطن ج

سونے کی درآمد پر تحدید جاری رکھنے چدمبرم کی تائید

نئی دہلی 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) موجودہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کے کم ہوکر 50 ارب امریکی ڈالر سے کم ہوجانے کے امکان کا لحاظ کئے بغیر مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ وہ سونے کی درآمد پر کسی نہ کسی قسم کی تحدید جاری رکھنے کی تائید میں ہے ۔

دہلی ہائیکورٹ کے احاطہ میں مسجد کی تزئین و مرمت پر حکم التوا

نئی دہلی 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے اپنے احاطہ میں ایک مسجد کی مرمت و تزئین کا کام روک دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ عدالت کی عمارت مینٹیننس و تعمیرات کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اس مسئلہ پر جائزہ لئے جانے تک صورتحال جوں کی توں برقرار رکھی جانی چاہئے ۔ ہائیکورٹ کے روبرو کچھ وکلا نے زبانی کہا کہ ہندو مذہبی گروپس سے تعلق رکھنے و

کشمیر اور راجستھان شدید سردی کی لپیٹ میں

جے پور ؍ سرینگر ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجسھتان اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں چورو اور سری گنگا نگر میں درجہ حرارت دونوں ہی مقامات پر 2.1 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جیسلمیر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6ڈگری، بیکانیر، پلائی، بارمر، چتور گڑھ، کوٹہ، جے پور اور اجمیر میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 7.2، 7.5،

ارونا بہوگنا نیشنل پولیس اکیڈیمی کی پہلی خاتون ڈائرکٹر

نئی دہلی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل پولیس اکیڈیمی جو ملک میں آئی پی ایس آفیسر کا حیدرآباد میں واقع ایک انتہائی اہم ادارہ ہے، اب اکیڈیمی کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اس کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ 1979ء بیاچ سے تعلق رکھنے والی ارونا بہوگنا کو توقع ہیکہ 65 سالہ قدیم اس ادارے کا ڈائرکٹر مقرر کیا جائے گا۔ نیشنل پولیس اکیڈیمی کو سر

نکسلائیٹس کے صفائے کیلئے 40,000 فوجیوں کی کارروائی

نئی دہلی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی تمام ایسی ریاستیں جو نکسلائیٹس سرگرمیوں سے متاثرہ ہیں، وہاں ماؤسٹوں کی طاقت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے 40,000 سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک انتہائی مؤثر اور ہلاکت انگیز آپریشن کا جمعرات سے آغاز کیا گیا ہے جس کا سلسلہ چار روز تک جاری رہے گا اور اس کی قیادت سی آر پی ایف کرے گی۔ ایسا معلوم ہوتا ہی

نارائن سائی کی عصمت ریزی کی متاثرہ خاتون کو راحت

نئی دہلی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج گجرات پولیس کو ہدایت دی کہ وہ مزید احکامات تک نارائن سائی کی عصمت ریزی کی متاثرہ خاتون کو ’’دھمکانے کا کوئی اقدام‘‘ نہ کرے۔ عدالت نے نارائن سائی کو عصمت ریزی مقدمہ کے سلسلہ میں حاضر عدالت ہونے کیلئے نوٹس روانہ کردی ہے۔ سورت پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جسٹس پردیپ نندراجوگ نے و

گیس سبسیڈی :40 ملین صارفین کو 2000کروڑ روپئے بھیجے گئے

نئی دہلی 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 6 ماہ میں حکومت نے 184 اضلاع میں ایل پی جے کیلئے فائدے کی راست منتقلی اسکیم کے تحت 40 ملین صارفین کیلئے کھاتوں میں 2000 کروڑ روپئے منتقل کئے ہیں۔ یہ رقم صارفین کے بینک کھاتوں کو بھیجی گئی ۔ آدھار کارڈ سے مربوط یہ اسکیم رواں سال یکم جون کو اس مقصد کے ساتھ شروع کی گئی کہ صارفین کو سبسیڈی کی منتقلی میں خام

گلبرگ فساد کیس :عدالتی فیصلہ پر بی جے پی مسرور

نئی دہلی / احمد آباد 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی کو گجرات کی ایک عدالت کی جانب سے 2002 کے فسادات کیس میں کلین چٹ دیئے جانے کی آج بی جے پی نے اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے ستائش کی جبکہ کانگریس نے کہا کہ قانونی عمل کا راستہ ہنوز کھلا ہے اور بائیں بازو نے اسے بدبختانہ قرار دیا۔ اصل اسم چیف منسٹر مودی نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے رد عمل می