دفتر منڈل پریشد کو مقفل کردیا گیا

میدک۔/28ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک منڈل کے گرام پنچایتوں ناگا پور، کتہ پلی، راج پیٹ پر حکومت کی جانب سے منظور شدہ ترقیاتی کاموں پر عمل آوری کے سلسلہ میں مذکورہ گرام پنچایتوں پر پنچایت سکریٹریز کے نہ ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ علاوہ ازیں میدک منڈل پریشد کے ایم پی ڈی او کی جانب سے خدمات کی انجام دہی میں کافی تساہلی برتی جارہی ہے

می سیوا کے ذریعہ رجسٹریشن خدمات کے فیصلہ کے خلاف احتجاج

نارائن پیٹ۔/28ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رجسٹریشن خدمات کو می سیوا کے ذریعہ انجام دیئے جانے کے فیصلہ کے خلاف نارائن پیٹ میں دستاویزات تحریر کرنے والے، اسٹامپ وینڈرس اور ٹاؤن پلانرس نے بطور احتجاج نارائن پیٹ سب رجسٹرار آفس کے روبرو علامتی بھوک ہڑتال منظم کی۔ بعد ازاں سب رجسٹرار مسٹر مدھو سدھن کو ایک محضر پیش کیا گیا جس میں بتایا گی

حضرت سید شاہ افضل بیابانی کے عرس تقاریب کی تیاریاں مکمل

قاضی پیٹ /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ قاضی پیٹ کے 162 ویں سالانہ عرس شریف تقاریب کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 30 ڈسمبر بروز پیر رات 12 بجے بڑے گھر سے جلوس صندل نکالا جائے گا ۔ 31 ڈسمبر بروز منگل کو عرس شریف محفل سماع و قوالی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ سالانہ عرس شریف کے موقع پر رکن اسمبلی ہنمکنڈہ ڈی ونئے بھاسکر نے صاف

تلنگانہ کی مخالفت میں فرقہ پرست جماعت کی تائید

نلگنڈہ /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کی مسودہ بل کی اسمبلی میں علاقہ کی تمام جماعتوں کے ارکان متحدہ طور پر مباحثہ کے ذریعہ بل کو صدر جمہوریہ کو روانہ کرنے کیلئے اندرون 3 جنوری تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر کی جانب سے اسپیکر پر ریمارکس دستور کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ ع

نارائن پیٹ تاریکی میں غرق

نارائن پیٹ /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ مجلس بلدیہ سے محکمہ برقی کو 2 کروڑ روپئے وصول طلب ہیں ۔ گذشتہ کئی ماہ سے محکمہ برقی نے برقی بقایا جات کی ادائیگی کیلئے توجیہ دلاتی رہی تاہم کوئی شنوائی نہ ہونے پر پانچ دن سے دفتر بلدیہ کو برقی سربراہی مسدود کردی گئی ہے ۔ اس کے باوجود بقایا جات کی عدم ادائیگی پر محکمہ برقی نے کل رات سے

ٹرین سے گرکر ایک شخص ہلاک

میدک /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے چنا شنکرم پیٹ منڈل کے مرزا پلی ریلوے اسٹیشن اور وڈیارم کے درمیان کامارم پر پیش آئے ایک ریلوے حادثہ میں ایک نامعلوم شخص 50 سالہ کی ہلاکت پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نامعلوم شخص چلتی ٹرین سے گر گیا ۔ ریلوے پولیس کاماریڈی کے سب انسپکٹر مسٹر وزیر حسین نے جائے حادثہ پہونچکر ضابطہ کی کارروائی کی

ورنگل میں آل انڈیا ملی کونسل اجلاس کی تیاریاں

ورنگل 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد لیاقت علی خان موظف ایڈیشنل ایس پی کنوینر ڈسٹرکٹ ملی کونسل جلسہ عام و جنرل سکریٹری استقبالیہ کمیٹی عبدالجلیل خان کے بموجب آل انڈیا ملی کونسل کے اجلاس عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم ہنمکنڈہ میں 29 ڈسمبر بعد مغرب منعقدہ جلسہ عام بعنوان اتحاد انسانیت کانفرنس میں 25 ہزا

نظام آباد میں ہنمنت ریڈی کے مجسمہ کی تنصیب

نظام آباد:27؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پریشد کے پہلے چیرمین چوٹ پلی ہنمنت ریڈی کے مجسمہ کی تنصیب کیلئے ضلع انتظامیہ کوشاں ہے ضلع پریشد کے پہلے چیرمین و مجاہد آزادچوٹ پلی ہنمنت ریڈی کے مجسمہ کو ضلع پریشد کے علاقہ میں تنصیب کرنے کیلئے راجیہ سبھا کے رکن پالوائی گوردھن ریڈی نے ضلع کلکٹر کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے مطالبہ کیا تھا جس پر

مودی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام

سنگاریڈی 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی وی راگھولو ریاستی سکریٹری سی پی ایم نے سنگاریڈی میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نریندر مودی وزیر اعلی گجرات کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کرنے کیلئے جھوٹی تعریفیں کررہی ہے ۔ ریاست گجرات میں عوامی مسائل کا انبار لگ چکا ہے ۔ عوامی مسائل کی یکسوئی میں نریندر مودی ناکام

اردو ادب کے فروغ میں خاتون قلم کاروں کا اہم رول

بیدر:27ڈسمبر (ای میل )خواتین قلمکاروں کی تنظیم ’’بزمِ غزالاں ‘‘ کی جنرل سکریڑی محترمہ رُخسانہ نازنین نے اپنے صحافتی بیان میں کہاہے کہ اُردو ادب کو پروان چڑھانے میں خواتین قلمکاروں کا اہم رول رہاہے۔ ان کی تخلیقات اس بیش بہا سرمائے انمول نگینوں کی طرح جڑی ہیں ۔ لیکن افسوس کہ اس میدان میں بھی ان کی صلاحیتوں کو نظرانداز کیاجاتاہے۔

حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ

ایڑپلی 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہے بالخصوص کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ریاستی وزیر و بھاری آبپاشی سدرشن ریڈی نے رنجل میں می سیوا سنٹر کے معائنے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے ساٹاپور سنٹر کے آپریٹر روی کمار سے تمام تفصیلات پوچھے ہوئ

اردو اکیڈیمی سے سرکاری و امدادی اسکولس کو انفراسٹرکچر

حیدرآباد ۔ 27 دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کے زیر اہتمام ریاست کے سرکاری و ایڈیڈ اردو میڈیم اسکولوں کو انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مالی اعانت کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 27 دسمبر رکھی گئی تھی ۔ مختلف اردو میڈیم اسکولس ، اساتذہ کی تنظیموں کی نمائندگیوں پر اس تاریخ میں 7 جنوری 2014 تک توسیع کردی گئی ہے ۔

وی آر او ،وی آر اے کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ

نلگنڈہ 27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں وی آر او ،وی آر اے کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر کی چرنجیولو نے صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ایس وی آر او کی جملہ 68 ،وی آر اے کی 201 جائیدادیں ہیں اس پر بھرتی کیلئے ضلعی سطح پر اہلیتی امتحان 2 فروری کو مقرر ہے ۔ انہوں نے کہا ک

کریم نگر میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام سمپوزیم

کریم نگر ۔ 27ڈسمبر ( فیکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے ایک سمپوزیم بعنوان ’’ خواتین پر مظالم اور اسکا مذہبی حل ‘‘ بتاریخ 29ڈسمبر بروز اتوار بوقت 11بجے دن بمقام کلا بھارتی مقابل بس اسٹانڈ کریم نگر منعقد ہوگا ۔ بصدارت جناب محمدرفیق سکریٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند حلقہ آندھراپردیش صدارت کریںگے جبکہ شری پرانم مہیشورا ش

غیر قانونی طریقہ سے ریت منتقل کرنے پر 5ٹریکٹرس ضبط

ویملواڑہ۔/27ڈسمبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رات کے وقت چوری سے ٹریکٹروں کے ذریعہ ریت لے جانے والوں کو ویملواڑہ پولیس نے پکڑ کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب ویملواڑہ منڈل کے علاقوں میں ٹریکٹرس کے ذریعہ ریت لے جانے کے لئے حکومت کی جانب سے صرف صبح کے دو گھنٹے کا وقت ہی دیا گیا تھا۔ لیکن ٹریکٹرس والوں نے روپیوں کے لالچ میں آکر ح

جگتیال میں ڈاکیومنٹ رائٹرس کا احتجاج

جگتیال۔27ڈسمبر ( ای میل ) کریم نگر ڈسٹرکٹ ڈاکیومنٹ رائٹرس سنگم کی جانب سے شہرجگتیال میں رجسٹریشن آفس کے پاس احتجاج منظم کیا گیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اراضیات کی منتقلی ‘ دستاویزات کی تیاری‘ ای سیز اور دیگر اُمور کو ’ می سیوا ‘ سنٹر کو منتقل کرنے کے فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج رجسٹریشن کے ڈاکیومنٹ رائٹرس ‘ لائنس سرویرس نے اپنے کا

محکمہ مالگذاری میں تقررات کیلئے اعلامیہ

نظام آباد:27؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں محکمہ ریونیو میںولیج ریونیو آفیسر، ولیج ریونیو اسسٹنٹ آفیسر کی بھرتی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہونے پر ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا نے کل اعلامیہ کا اجراء کیا۔ ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا نے کل شام پرگتی بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 28؍ ڈسمبر سے وی آ

جوائنٹ کلکٹر کریم نگرسرفراز احمد نے جائزہ حاصل کرلیا

کریم نگر 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرفراز احمد آئی اے ایس لکھنو اتر پردیش کے رہنے والے ہیں، 2009 بیاچ کے آئی ایس اے آفیسر سرفراز احمد کا ورنگل ضلع ملگ پر سب کلکٹر کے پہلی مرتبہ تقرر عمل میں آیا ۔ بعدازاں سال گذشتہ 2012 ء اگست ایٹونگارام آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر کی ذمہ داری نبھائی ،وہاں سے ان کا تبادلہ کریم نگر جوائنٹ کلکٹر کردیا گیا، ف

ربر کمپنی میں آتشزدگی کا المناک واقعہ

شمس آباد 26 ڈسمبر (سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ و شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع گگن پہاڑ میں اکشتا ربر کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ میں آج صبح آگ لگنے کا المناک واقعہ پیش آیا جس میں چار افراد زندہ جل گئے ۔ تفصیلات کے بموجب کمپنی میں گاڑیوں کے ٹیوبس کو ریسائیکلین کر کے ٹیوبس تیارکئے جاتے ہیں ۔ آج بھی کام جاری تھا کہ صبح 5 بجک