ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حبیب نگر پولیس نے دھوبی گھاٹ علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ عبدالغفار جو افضل ساگر علاقہ کا ساکن تھا کل رات پولیس نے اس شخص کی نعش کو مشتبہ حالت میں دستیاب کرلیا اور واقعہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

برقی شاک سے ہلاک

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ ڈی شیوا جو جعفر گورہ کاروان علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ترکاری فروش تھا ۔ آج صبح وہ اپنے مکان کی چھت پر لوہے کی سلاخ سے کپڑے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ برقی ہائی ٹنشن تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے باٹا سنگارم علاقہ سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد کی ہے ۔ پولیس کے مطابق 20 تا 25 سال کے درمیان عمر والی اس خاتون کی شناخت کیلئے پولیس نے کوشش کا آغاز کردیا ہے ۔ جس کو مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق سروے نمبر376 باٹا سنگارم مضافات میں کھلی اراضی سے خا

مشیرآباد میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) علاقہ مشیرآباد میں واقع ٹمبر ڈپو ( لکڑی کا گودام ) آج صبح آگ لگنے سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجہ ڈیلکس تھیٹر کے قریب واقع ماروتی ٹمبر ڈپو میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے لکڑی کا ذخیرہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔ اگرچکہ آتشزدگی کا واقعہ صبح سویرے پیش آی

آر ٹی سی بس حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز)عنبر پیٹ 6 نمبر بس اسٹاپ پر پیش آئے ایک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ ایس راجیشو راو جو پیشہ سے میستری ہے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ بس اسٹاپ پر کھڑا ہوا تھا کہ اچانک ایک آر ٹی سی بس نے انہیں روند دیا ۔ اس حادثہ میں راجیشور راو برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی دواخانہ منتقلی کے دو

این آر آئیز سے شادیاں ،لڑکیوں کو چوکسی کا مشورہ

حیدرآباد 29 ڈسمبر (این ایس ایس ) سمندر پار ہندوستانیوں سے متعلق مرکزی وزارت نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بیرونی ممالک میں مقیم افراد سے شادی کی خواہشمند خواتین اور لڑکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شادی بیاہ کے معاملہ میں چوکس و چوکنا رہیں ’ ہاں ‘ کہنے سے قبل امکان دولہا کے قانونی موقف اور اس کے پس منظر کا بغور پتہ چلائیں ۔ اعلامیہ میں م

طالب علم کی پٹائی‘ ٹیچر کے خلاف شکایت

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) چھٹویں جماعت کے طالبعلم کو ٹیوشن ٹیچر کی جانب سے زدوکوب کئے جانے پر اوپل پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ابھیجیت لٹل اسٹار اسکول واقع گوکلیا نگر کا طالبعلم ہے اور وہ ٹیوشن کیلئے اسی علاقہ میں مقیم سوجنیا نامی ٹیچر کے پاس ٹیوشن لیا کرتا تھا ۔ آج شام مذکورہ ٹیچر نے ابھیجیت کو

شیرخوار کی موت ‘ ہاسپٹل کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) نارائن گوڑہ پولیس نے خانگی ہاسپٹل کے انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 9 ماہ کا شیرخوار کے منیش جو تلگوروزنامہ سے وابستہ فوٹو گرافر کا بیٹا تھا کو دست وقئے ہونے کے باعث اسے نارائن گوڑہ میں واقع آدتیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر علاج شرو

بلندی سے گرنے والا مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں عمارت کی 4 منزل سے گرنے کے سبب ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی رمنا ساکن پوپلا گوڑہ متوطن ضلع سریکاکولم آج شام کام کے دوران اتفاقی طور پر عمارت کی چوتھی منزل سے گرپڑا ۔ اس واقعہ میں رمنا شدید زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا ۔ دواخان

سال 2013ء سٹی پولیس کیلئے آزمائشی، جرائم پر قابو پانے میں کامیابی

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما نے کہا کہ سال 2013ء سٹی پولیس کیلئے آزمائشی سال رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سخت گیر صیانتی انتظامات چوکسی اور تحریکوں کے اس سال میں مصروفیت کے باوجود پولیس نے جرائم پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹی پولیس کمشنر آج یہاں سٹی پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ک

شوہر نے نئی نویلی دلہن کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا

شمس آباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی بیوی کا بے رحمانہ انداز میں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ آر جی آئی پولیس کے مطابق مشائمرائی کے علاقہ میں یہ واردات پیش آئی جہاں کل رات بیس سالہ انجلی کا اس کے شوہر جی آڈمسن نے قتل کردیا ۔ ان کی شادی جاریہ ماہ 11-12-13 کی منفرد تاریخ کو ہوئی تھی ۔ انجلی کا تعلق م

لاری پان شاپ میں گھس پڑی چار افراد ہلاک

وشاکھا پٹنم 28 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) وجیا نگرم ضلع کے ڈنکڈا منڈل میں ایک لاری لب سڑک ایک پان شاپ میں گھس گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ آج شام پیش آیا ۔ پولیس کے بموجب یہ لاری گجپتی نگرم کی سمت جا رہی تھی ۔ متاثرین پان شاپ پر کھڑے ہوئے تھے تاہم لاری کے بریکس فیل ہوگئے اور وہ پان شاپ میں گھس پڑی ج

سال 2013 میں 11,000 کیلو گرام گانجہ کی ضبطی

ضلع ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے سال 2013 کے دوران جملہ 11,051 کیلوگرام گانجہ ضبط کیا ہے جس کی جملہ مالیت 4.93 کروڑ روپئے ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جملہ تین سو افرادکو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ گذشتہ سال پولیس نے ضلع میں 13,100 کیلو گرام گانجہ ضبط کیا تھا جس کی جملہ مالیت اس وقت 3.79 کروڑ روپئے تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ گانجہ کو ضلع کے مختلف م

عوامی خدمات میں بہتری، خاطی پولیس ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی

حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) جرائم کی بڑھتی شرح اور جرائم پیشہ افراد کی تعداد میں اضافہ سے پریشان سائبرآباد پولیس نے پولیس اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ جاریہ سال صیانتی انتظامات میں مصروفیت کے باوجود بڑی کامیابیاں حاصل کرنے والی سائبرآباد پولیس جرائم پر قابو پانے میں پیچھے رہ گئی۔ سائبرآباد پولیس کمشنر

سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول 4 خواتین ہلاک

حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ کے علاقہ تکو گوڑہ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 5 افراد بشمول 4 خواتین ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں تکو گوڑہ کے علاقہ میں آؤٹر رنگ روڈ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اور ڈرائیور بشمول 4 زخمی ہوگئے۔ ریاست مہارا

قتل کی سازش بے نقاب ،دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے قتل کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مہلک ہتھیار برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جے مہیندر ریڈی اپنے بزنس پارٹنر ایم رام لنگا ریڈی کے ہمراہ سابق بزنس پارٹنر کے سیدولو کے قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ملزمین نے

پولیس سیاسی دباؤ و بلیک میل سے بے خوف

حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیول معاملات کی یکسوئی اور اراضی مافیا کی حرکتوں پر قابو پانے کے علاوہ حقیقی مستحقین کے ساتھ انصاف کو ترجیح دیتے ہوئے تیار کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کو امکان ہے کہ نئے سال میں ریاستی حکومت کی منظوری حاصل ہوجائے گی۔ تاہم اس سسٹم کو تیار کرنے میں خصوصی دلچسپی دکھانے والے کمشنر ہی اس کا ن

ملاوٹی گھی کی فروختگی ، راجستھان کے دو تاجر گرفتار،بھاری مقدار میں گھی برآمد ، ویسٹ زون ٹاسک فورس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ /27 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملاوٹی گھی فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے راجستھان سے تعلق رکھنے والے دو تاجروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملاوٹی گھی برآمد کرلیا ۔