لفظ لفظ خوشبو

٭ جو اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہئے کہ پڑوسی کی عزت کرے۔
٭ ہمیشہ سچی اور حق بات کہو، اگرچہ وہ کڑوی ہی ہو۔
٭ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کی شفاء بھی پیدا کی ہے۔
٭ حیاء اور کم بولنا ایمان کی شاخیں ہیں۔
٭ سچائی کی مشعل سے فائدہ اُٹھاؤ اور یہ مت دیکھو کہ مشعل بردار کون ہے۔

زیتون

زیتون کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے پناہ فوائد و خصوصیات رکھتے ہیں ۔زیتون کے تیل میں میگنیشم ‘کلورین ‘کیلشیم سوڈیم ‘آئرن ’پوٹاشیم ‘کوہالٹ ‘وٹامن سی اور ڈی اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ زیتون کا تیل غذائیت سے بھر پور ہے ۔

زیتون

زیتون کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے پناہ فوائد و خصوصیات رکھتے ہیں ۔زیتون کے تیل میں میگنیشم ‘کلورین ‘کیلشیم سوڈیم ‘آئرن ’پوٹاشیم ‘کوہالٹ ‘وٹامن سی اور ڈی اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ زیتون کا تیل غذائیت سے بھر پور ہے ۔

پہلی موٹر کار کس نے بنائی تھی…؟

دنیا کی پہلی موٹر کار، جس کا انجن پٹرول سے چلتا تھا ، ایک جرمن انجینئر نے 1884ء میں بنائی تھی۔ اس کا نام ’ بنز‘ تھا۔ اس کے دوسرے سال 1885ء میں ایک اور جرمن انجینئر نے اس سے بہتر انجن کی موٹر کار بنائی۔ اس کا نام ’ ڈیلمر‘ تھا۔ ان دونوں جرمن انجینئروں نے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا ۔

اک معصوم سی نیکی …..

ننھے منے دو بھائی تھے۔ دونوں ایک مدرسے میں پڑھتے تھے ۔ ایک دن کی بات ہے‘مدرسے کی چھٹی ہوئی ۔ دونوں نے اپنے بستے لئے گھر کو روانہ ہوئے۔ ہنستے کھیلتے جارہے تھے۔ اچانک ننھے کی نظر ایک منی بیاگ پر پڑی ‘ منی بیاگ بیچ راہ میںپڑا تھا۔ ننھے نے دوڑ کر اٹھالیا بولا بھائی جان نہ جانے کس کا ہے ؟اس میں تو روپئے رکھے جاتے ہیں۔منے نے منی بیاگ لے لی

علم کی دولت

امام غزالیؒ بہت بڑے عالم دین تھے ۔ آپ ایران کے ایک شہر طوس میں پیدا ہوئے ۔ طوس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ عراق روانہ ہوئے تا کہ وہاں مزید تعلیم حاصل کرسکیں ۔ امام غزالیؒ ایک قافلہ کے ساتھ سفرکررہے تھے کہ ایک ویران جگہ پر ڈاکووں نے قافلہ پر حملہ بول دیا اور وہ انہیں لوٹنے لگے ۔ امام غزالی ؒ کے پاس مال و اسباب تو بالکل نہیں تھا البتہ

سچائی

سچ ہی کہنا ہمیشہ مرے دوستو
جھوٹ کرتی ہے رسوا مرے ساتھیو
سچ کی تاکید کی ہے سبھی نے یہاں
سچ سے غفلت نہ برتی کسی نے یہاں
سچ لے جاتی ہے انساں کو نیکی کی سمت
اور نیکی کا راستہ ہے جنت کی سمت
سچے بچوں کو رکھتے ہیں سب ہر دلعزیز
سچ کا انجام ہوتا ہے بے حد لذیذ
سچ کے کہنے میں عزت ہے سب سے بڑی
سچ کے کہنے میں تاثیر ہے ہر گھڑی

کیا وھیل کو مچھلی کہا جاسکتاہے ؟

بچو! وھیل کا شمار مچھلیوں میں نہیں ہوتا۔ اگرچہ وھیل اور مچھلیاں دونوں سمندر میں رہتی ہیں، لیکن وھیل اور مچھلی دو مختلف جانور ہیں۔ وہ بچے دیتی ہے اور انہیں دودھ پلاتی ہے۔ مچھلیوں کا خون ٹھنڈا ہوتا ہے، وہ اپنے گلپھڑوں سے سانس لیتی ہیں اور انڈے دیتی ہیں۔

بچوں سے گفتگو……

بچو! تم تعلیم کے حصول کیلئے پڑھنے لکھنے میں اس طرح مائل ہوجاؤ ، ایسے گم ہوجاؤاور اپنے وجود کو ایسے پڑھنے لکھنے میں گم کردو جیسے دانہ مٹی میں مل کر اپنے وجود کو گم کردیتا ہے۔ پھر اس کے بعد اُگتا ہے اور زمین کے اوپر آکر گل وگلزار ہوتا ہے ، پھر ہرا بھرا ہوکر چھوٹے سے پودے کی شکل اختیار کرتا ہے۔

لطائف

٭ انسپکٹر ( سپاہی سے ) تم نے چور کو گرفتار کیا؟سپاہی چور گرفتار نہیں ہوسکا ۔ لیکن اس کی انگلیوں کے نشان مل گئے ہیں ۔ انسپکٹر ۔ اچھا وہ کہاں ہیں ؟ سپاہی جناب ! میرے گالوں پر ۔

حسد لے ڈوبا…

احسن اور قاسم دسویں جماعت کے طالب علم تھے۔ احسن ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ لیکن قاسم ایک امیر گھرانے کا فرزند تھا۔ قاسم، احسن سے بہت حسد کرتا تھا کیونکہ وہ کلاس کا لائق فائق طالب علم تھا ۔ امتحانات سے فراغت کے بعد اب طالب علموں پر پریکٹیکل کا بوجھ تھا۔ قاسم چاہتا تھا کہ کسی بھی طرح احسن کو پریکٹیکل میں فیل کروادے۔

زبان کی پاکیزگی

یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ آدمی کے جسم میں زبان ایک ایسا عضو ہے جو اپنی جگہ بڑی اہمیت رکھتا ہے ، اگر آدمی کے پاس زبان نہ ہوتی تو اس میں اور دوسرے جانوروں میں کوئی فرق نہ ہوتا ۔ حیوان اور انسان میں بنیادی اور ظاہری فرق اسی زبان کی وجہ سے ہے ۔ یہی زبان ہے جس سے ہم اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں ، جو کچھ ہم کہنا چاہتے ہیں اس کا وسیلہ صرف زبان

اچھی عادت

اچھی عادت دوستو ، اپناؤ اب
کام اچھے کرکے تم دکھلاؤ اب
اچھی عادت سے رہو گے ، سرخرو
پاؤ گے عزت جہاں میں، چار سو
اچھی عادت گر کرو گے اختیار
تم زمانے میں رہو گے باوقار
بچے بوڑھے سب کریں گے قدر تب
پیار کے موتی کریں گے نذر تب
کام لو ہر دم ، حسن گفتار سے
لوگ بھی باتیں کریں گے پیار سے
ہے تم پر بڑوں کا احترام

انمول موتی

٭ آدمی کی قابلیت اس کی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے ۔
٭ خدا کے نزدیک سب سے پیاری بات والدین کی اطاعت ہے ۔
٭ دشمن اس دوست سے بہتر ہوتا ہے جو اسے اس کی خامیوں سے آگاہ کرے ۔
٭ آدمی اس وقت تک انسان نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ تعلیم یافتہ نہ ہو۔
٭ نو کیلے کانٹوں میں اکثر گلاب ہوتے ہیں ۔

اناروں کا باغ

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ شیر زمان اپنے وزیروں ار مصاحبوں کے ہمراہ شکار کیلئے جنگل گیا ۔ سب لوگ شکار کیلئے ادھر ادھر گھوڑے دوڑاتے رہے حتی کہ دوپہر ہوگئی ۔ اسی دوران سب ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ۔

لطائف

٭ استاد ( شاگرد سے ) ’’ بتاؤ تمہارا گھر دور ہے یا سورج ؟ ‘‘ شاگرد : ’’ صاحب ! میرا گھر ‘‘ استاد ( حیرانی سے ) وہ کیسے ؟ ‘‘ شاگرد ’’ صاحب ! یہاں سے سورج تو نظر آتا ہے مگر میرا گھر نہیں ۔‘‘