مسبوق جس کی ایک رکعت چھوٹ جائے

مسبوق جس کی ایک رکعت چھوٹ جائے
سوال : مسجد میں کچھ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے زید نماز ظہر کی دوسری رکعت میں شریک جماعت ہوا ایسی صورت میں زید کو دو کے بجائے تین قاعدے ملتے ہیں تو یہ تین قاعدوں میں کیا پڑھیں اور اس کے تینوں قاعدوں کی کیا حقیقت ہے واجب یا فرض یا سنت برائے کرم رہنمائی فرمائیں؟
محمد اکرم ۔ نورخان بازار

سکرات میں تلقین

سوال : جو لوگ سکرات میں ہوتے ہیں‘ ان کو کلمہ کی تلقین کی جاتی ہے ۔ شریعت میں تلقین کا کیا حکم ہے اور اس کا فائدہ کیا ہے ؟ اگر شریعت میں اس کی کوئی فضیلت آئی ہے تو بیان کریں؟
محمد معراج، فرسٹ لانسر

تعلیمی کورس کی وجہ جماعت چھوٹنا

سوال : ہم دنیاوی تعلیمی کورس کر رہے ہیں جس کا وقت عصر کی اذاں سے لیکر مغرب سے پہلے تک ہے جس کی وجہ سے ہماری عصر کی جماعت چھوٹ رہی ہے۔ ہمارے گاؤں کی مسجد تین منزلہ ہے۔ نیچے کے حصے میں جماعت ہوتی ہے‘ اوپر کے دو حصے خالی رہتے ہیں۔ اس کورس سے واپسی کے بعد کیا ہم چند طلباء مل کر اوپر کے منزلوں میں جماعت بناسکتے ہیں یا نہیں یا انفرادی پڑھنا ب

قبرنما نشانِ مبارک

سوال : آج کل اولیاء اللہ کی درگاہوں کے قبر نما نشانِ مبارک بنائے جارہے ہیں اور وہاں فاتحہ خوانی اور نذر و نیاز وغیرہ کی جارہی ہے۔ ازروئے شرع شریف کیا قبر نما نشانِ مبارک کا ثبوت ہے یا نہیں ؟
محمد عبدالحکیم، محکمہ زراعت ، محبوب نگر

بحالت احرام ٹوٹے ہوئے ناخن کو نکالنا

سوال : عمرہ کیلئے جاتے وقت سواری میں سوار ہونے کے درمیان ٹھوکر لگی اور میرے پاؤں کا ناخن تقریباً ٹوٹ گیا اور وہ لٹک رہا تھا جس سے مجھے کافی تکلیف ہورہی تھی ۔ میرے ساتھ والوں نے مشورہ دیا کہ میں ناخن نکال دوں تو میں نے ان کے کہنے کی بناء وہ ناخن نکال لیا تو کیا احرام کی حالت میں ناخن نکالنے سے مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یا نہیں ؟

جائیداد کی تقسیم

سوال : ماں اور باپ دونوں فوت ہوچکے، ورثہ میں تین لڑکے اور ایک لڑکی ہے، متروکہ میں ایک مکان اور زیورات ہیں جن کی قیمت تقریباً دس لاکھ ہوگی۔ تقسیم کس طرح ہوگی ؟ مرحومین کے کوئی اور وارث نہیں۔
نام ندارد ،محبوب نگر

بیعت کی اہمیت

سوال : اسلام میں پیری مریدی کی کیا اہمیت ہے ، مرید بنانے کیلئے کیا اپنے مرشد کی اجازت ضروری ہے یا نہیں ؟ اس سلسلہ میں شرعی رہنمائی فرمائیں تو باعث تشکر۔
عارف احمد، حیدرگوڑہ

ثبوت وصیت کی شرط

سوال : زید کا انتقال ہوا، ورثہ میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں موجود ہیں۔ مرحوم کی ایک لڑکی باپ کی زندگی میں فوت ہوگئی، ان کے لڑکے ہیں۔ مرحوم نے تحریراً کوئی وصیت نہیں چھوڑی، لیکن نواسوں کا ادعاء ہے کہ مرحوم نے دو گواہوں کے روبرو نواسوں کے حق میں وصیت کی ہے۔
عبدالعزیزقادری، جہاں نما

تدفین کے وقت مٹی ڈالنا

سوال : دیکھا جاتا ہے کہ تدفین کے وقت جب میت کو خبر میں رکھ دیا جاتا ہے تو ایک ایک فرد آگے بڑھ کر تین تین مرتبہ قبر میں مٹی اپنے ہاتھ سے ڈالتے ہیں۔ اس طرح کا عمل کیوں کیا جاتا ہے ۔ کیا اس طرح کرنا چاہئے؟ یا یہ صرف رواج طریقہ ہے؟ اس سلسلہ میں شرعی رہنمائی فرمائیں تو مہربانی۔
محمد خلیق، فلک نما